سعودی آئل کمپنی 'آرامکو ' نے پاکستان میں ' گو پٹرولیم 'کا دوسرا 'آؤٹ لیٹ 'شروع کردیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

پاکستان نے پیر کے روز سے سعودی آئل کمپنی آرامکو کی طرف سے تیل کی خوردہ فروخت کے لیے آرامکو کے اپنے برانڈ کے 'آؤٹ لیٹس' پاکستان میں کھولنے جانے پر آرامکو کا شکریہ اد ا کیا اور پاکستان میں اس کا خیر مقدم کیا ہے۔

آرامکو تیل کی دنیا میں خدمات پیش کرنےوالا ایک دیو قامت اور اعلیٰ معیار کا تیل فروخت کرنے والا سعودی ادارہ ہے۔ پیر کے روز آرامکو نے پاکستان میں اپنا دوسرا آؤٹ لیٹ کھولا ہے۔ پہلا آؤٹ لیٹ 29 اکتوبر کولاہور میں کھولا گیا تھا۔ اسے عام طور پر 'گو پٹرولیم' کے نام سے جانا جاتا ہے۔

اب پاکستان کے دارالحکومت میں آرامکو کا آؤٹ لیٹ اتا ترک ایونیو پر کھلا ہے۔ جسے آغاز کے ساتھ ہی بڑی تعداد میں صارفین ملنا شروع ہو گئے ہیں۔

محمد عاصم پاکستان کی حکومت کے ملازم ہیں ہیں انہوں ' گو پٹرولیم ' کے بارے مین کہا ' یہ اسلام آباد کے لیے ایک بہت قابل قدر اضافہ ہے۔ امید ہے کہ یہ ادارہ پٹرولیم مصنوعات متعارف کرائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں