پاکستانی فضائیہ [پی اے ایف] اور چینی فضائیہ کی انڈس شیلڈ جنگی مشق 2024 اختتام پذیر ہو گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آئی) کے مطابق فضائی مشق میں چین ایئرفورس ہائی ٹیک آلات کے ساتھ شریک ہوئی۔ اس کے علاوہ جے 16 اور جے 10 سی لڑاکا طیاروں نے مشق میں حصہ لیا۔
مشق میں زمین سے فضا تک دفاعی نظام HQ 22 اور الیکٹرانک وار فیئر کیلئے ایئر بورن YTG-9 پلیٹ فارم کا استعمال کیا گیا۔ مشقوں میں پاک فضائیہ کے جے 10 سی اور جے ایف 17 بلاک تین لڑاکا طیاروں نےجنگی مہارت کا مظاہرہ کیا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کامیاب انڈس شیلڈ فضائی جنگی مشق اتحادی ممالک کے ساتھ پاک فضائیہ کی مشترکہ آپریشنل تیاری کا ثبوت ہے۔ مشق کا مقصد دونوں ملکوں کی فضائی افواج کی جنگی صلاحیت کو بڑھانا ہے۔