موٹر وے پر فتح جنگ کے قریب بس حادثے میں 11 افراد جاں بحق، 22 زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

موٹر وے ایم 14 پر فتح جنگ کے قریب مسافر بس کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹر وے ایم 14 پر فتح جنگ کے قریب بس کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور 22 زخمی ہوگئے۔

ترجمان کے مطابق بس بہاولپور سے اسلام آباد جا رہی تھی کہ بس ڈرائیورکی لاپرواہی کی وجہ سے بس حادثے کا شکار ہو گئی۔

موٹر وے پولیس کا مزید بتانا ہے کہ جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال فتح جنگ منتقل کر دیا گیا ہے اور واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں