ابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زید آل نہیان کی آج پاکستان آمد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

ابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زید آل نہیان آج پاکستان کا دورہ کریں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق ابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زید آل نہیان ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے، دورہ پاکستان کے دوران انہیں نشان پاکستان سے نوازا جائے گا، شیخ خالد بن محمد کو نشان پاکستان سے نوازنے کیلئے ایک خصوصی تقریب کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک روزہ دورے میں ابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زید آل نہیان کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات متوقع ہے، ابوظہبی کے ولی کا وزیراعظم کے ہمراہ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کا بھی امکان ہے۔

ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالد ابوظہبی کی سپریم کونسل برائے مالیاتی و اقتصادی امور کے رکن ہیں، وہ ابوظہبی نیشنل آئل کمپنی ADNOC کے بورڈ ممبر بھی ہیں۔

شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان ابو ظہبی انویسٹمنٹ اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے بھی رکن ہیں، وہ بطور سربراہ نیشنل سکیورٹی اور ڈپٹی نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر کے طور پر بھی ذمہ داریاں ادا کر چکے ہیں۔

سفارتی ذرائع کے مطابق مارچ 2023 میں انہیں ابوظہبی کا ولی عہد اور ابو ظہبی ایگزیکٹو کونسل کا چیئرمین مقرر کیا گیا تھا، پاکستان میں کاروبار، تجارت اور سرمایہ کاری لانے کے تناظر میں شیخ خالد بن محمد کا دورہ اہمیت کا حامل ہے

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں