رمضان المبارک کا آغاز: پہلی تروایح کی ادائی، مساجد کی رونقیں بحال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

ملک بھر میں رحمتوں اور برکتوں کے مہینے رمضان المبارک کا آغاز ہو گیا۔

ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات نماز عشا کے بعد پہلی تراویح کا اہتمام کیا گیا، ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں روح پرور اجتماعات منعقد ہوئے جبکہ مختلف اضلاع میں رمضان کا چاند اہتمام کے ساتھ دیکھا گیا۔

ملک بھر میں ماہ رمضان کا چاند نظر آتے ہی مساجد میں لوگوں کے رش میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے اور اہل ایمان نے نماز تراویح ادا کی۔

بازاروں میں بھی لوگوں کا رش دیکھنے میں آ رہا ہے جو رمضان المبارک کے لیے کھجوریں، پھل اور دوسری ضروری کھانے پینے کی خریداری کر رہے ہیں جبکہ ماہ مقدس کے لیے مساجد کو بھی خوبصورت انداز میں سجایا گیا ہے۔

ماہرین صحت نے لوگوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ رمضان المبارک کے دوران کھانے پینے میں احتیاط سے کام لیں، انہوں نے پانی کازیادہ استعمال کرنے اور کھانے پینے کی صحت بخش عادات اپنانے پر زور دیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں