بین الاقوامی ہلالِ احمر کی متحدہ عرب امارات کی شاخ کا پاکستان میں رمضان پراجیکٹ کا آغاز

سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے دیہی علاقوں میں افطار باکسز کی تقسیم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

اماراتی ہلالِ احمر پاکستان کے صوبوں سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے دیہی علاقوں میں ہزاروں افطار بکس تقسیم کر رہا ہے، یہ بات متحدہ عرب امارات کے قونصل خانے نے حال ہی میں غربت زدہ پاکستانیوں میں بلا تفریق خوشیاں تقسیم کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہی۔

ہر سال اماراتی ہلالِ احمر پاکستان میں ماہِ رمضان المبارک میں افطار بکس تقسیم کرتا ہے۔

اتوار کو کراچی میں متحدہ عرب امارات کے قونصل خانے کے ایک بیان میں کہا گیا، "ہزاروں روزہ دار ہلالِ احمر کے افطار دسترخوان [پراجیکٹ] کے ذریعے روزانہ افطار کی سعادت حاصل کر رہے ہیں۔ یہ سندھ، بلوچستان اور پنجاب کے دیہی اور پسماندہ علاقوں میں انجام دیا جا رہا ہے۔"

قونصل خانے نے کہا، حفظانِ صحت کے اعلیٰ ترین معیارات کے مطابق تیار کردہ افطار بکس لوگوں میں تقسیم کرنا ہلالِ احمر کی اولین ترجیح ہے۔

اماراتی ہلالِ احمر کے ڈائریکٹر حماد بخیت عتیق الرمیثی نے کہا، اپنوں کے چہروں پر خوشی اور مسکراہٹ پھیلانے سے دلی اطمینان ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا، "محبت کا وہ سلسلہ جو رمضان کے مہینے سے شروع ہوتا ہے، عید الفطر کی خوشیوں کو دوبالا کر دے گا۔"

پاکستان میں دو مارچ کو مقدس مہینے کا آغاز ہوا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں