جعفر ایکسپریس حملہ: پاکستان ریلوے نے بلوچستان میں ٹرین سروس معطل کر دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد کوئٹہ سے اندرون ملک ٹرین سروس معطل کر دی گئی۔

ریلوے حکام کے مطابق آج کوئٹہ سے کوئی بھی ٹرین تاحکم ثانی نہیں چلے گی، سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر ٹرین سروس معطل کی گئی۔

مسافر ریزرویشن آفس لاہور یا قریبی ریزرویشن آفس سے اپنی ٹکٹ کا ریفنڈ لے سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر بولان میں دہشتگردوں کے حملے کے بعد فورسز کا آپریشن جاری ہے جس میں اب تک 155 یرغمال مسافروں کو بازیاب کرالیا گیا جب کہ 27 دہشتگرد مارے گئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں