جنوبی وزیرستان کی مسجد میں دھماکا، جے یو آئی کے ضلعی امیر سمیت چار افراد زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

جنوبی وزیرستان کے اعظم ورسک بازار کی مسجد میں دھماکے سے جے یو آئی کے ضلعی امیر سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق دھماکا اعظم ورسک کی مسجد میں دھماکا ہوا، دھماکے میں کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ڈی پی او آصف بہادر نے ذرائع کو بتایا کہ دھماکا خیز مواد مسجد میں نصب تھا، دھماکے میں جے یوآئی کے ضلعی امیر عبداللہ ندیم سمیت 4 افراد زخمی ہوئے۔

یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل نوشہرہ میں دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی مسجد میں بھی خودکش حملہ ہوا تھا جس میں سربراہ جے یو آئی (س) مولانا حامد الحق سمیت 8 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوئے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں