وزیراعظم پاکستان کی سعودی سرمایہ کاروں سے ملاقات، ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان کی طرف سے سعودی سرمایہ کاروں کو ہر قسم کی سہولت فراہم کرنے کا یقین دلایا۔

جدہ میں سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح اور جوائنٹ ٹاسک فورس برائے اقتصادی روابط کے سربراہ محمد التویجری سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے توانائی، بنیادی ڈھانچے، زراعت اور ٹیکنالوجی میں پاکستان کی وسیع صلاحیت پر زور دیتے ہوئے سعودی کاروباری اداروں کو خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تحت کاروبار کے مواقع تلاش کرنے کی دعوت دی۔

سعودی وزیر خالد الفالح اور ٹاسک فورس کے سربراہ محمد التویجری نے پاکستان کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے سعودی عرب کی گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

انہوں نے سرمایہ کاری کے منصوبوں کو تیز کرنے اور ان پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ادارہ جاتی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔

فریقین نے مشترکہ منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد کے ذریعے دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔

ملاقات میں طویل مدتی اور باہمی طور پر مفید اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے دونوں ملکوں کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں