پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دو طرفہ فارن آفس مشاورت 15 سال بعد بحال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان دو طرفہ فارن آفس مشاورت کا سلسلہ 15 سال بعد بحال ہو گیا۔

بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق پاکستان اور بنگلا دیش کی دفتر خارجہ کا مشاورتی اجلاس آج ڈھاکا میں ہو گا جس میں دونوں ممالک کے خارجہ سیکرٹری وفود کی قیادت کریں گے۔

پاکستان کی خارجہ سیکرٹری آمنہ بلوچ ایف او سی میں شرکت کے لیے گزشتہ روز ڈھاکا پہنچی ہیں۔

بنگلا دیشی میڈیا کا کہنا ہے کہ مشاورتی اجلاس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی صورت حال اور دو طرفہ تعاون کے فروغ پر گفتگو متوقع ہے۔

دوسری جانب وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا اپریل کے آخری ہفتے میں دورۂ بنگلا دیش متوقع ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں