بھارتی حملوں سے ہونی والی ہلاکتوں کا بھارت سے بدلہ لیں گے : پاکستان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

پاکستان نے کہا ہے کہ بھارتی فضائی حملوں کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے پاکستانیوں کی ہلاکت کا بھارت سے بدلہ لیں گے۔

اب تک کی اطلاعات کے مطابق 45 پاکستانی بچے ، خواتین اور مرد بھارتی حملے کے نتیجے میں شہید ہوئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں 2 سے 3 سال کی عمر کی پاکستانی بچیاں بھی شامل ہیں۔

پاکستان کی طرف سے جوابی گولہ بارے کے نتیجے میں لائن آف کنٹرول کے پار کم از کم 12 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اس امر کا اظہار بھارت کی طرف سے جاری کیے گئے بیان میں کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے بدھ کی رات قوم سے خطاب میں کہا ہے کہ ہم عہد کرتے ہیں کہ شہداء کے خون کے ایک ایک قطرے کا بدلہ لیں گے۔

پاکستانی فوج کے ترجمان احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت کے 5 جنگی طیاروں کو مار گرایا ہے۔

بھارتی سیکیورٹی سے متعلقہ ذریعے نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ 3 بھارتی جنگی طیارے بھارت میں گر کر تباہ ہوئے ہیں۔

خیال رہے پاکستان اور بھارت کے فوجیوں کے درمیان بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات بھی ہلکے اسلحے اور توپ خانے سے ایک دوسرے کو نشانہ بنانے کی کوششیں جاری رہی ہیں۔

کشیدگی کی موجودہ لہر میں یہ جھڑپیں بھارتی فوج کے بیان کے مطابق لائن آف کنٹرول پر ہوئی ہیں۔

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں رہنے والے محمد سلمان نے کہا رات کے وقت خوفناک آوازیں سنائی دے رہی تھیں۔ ان آوازوں کی وجہ سے خوف و ہراس پھیل گیا۔

24 سالہ طارق میر نے کہا 'ہم محفوظ جگہ پر جا رہے ہیں اور ہم بے گھر ہو گئے ہیں۔'

پاکستانی فوج کے ترجمان احمد شریف چوہدری نے پاکستان کے حق دفاع کے لیے وقت اور جگہ کے انتخاب کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا حکومت نے مسلح افواج کو جوابی کارروائی کا اختیار دیا ہے۔

پاکستانی فوج کے بیان کے مطابق بدھ کی رات ہونے والے بھارتی حملے کے نتیجے میں 4 بچے بھی شہید ہوئے ہیں۔

بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ بھارت پہلگام واقعے میں پاکستان کے ملوث ہونے پر یہ حملے کر رہا ہے۔ تاہم پاکستان 22 اپریل کو 26 سیاحوں کی ہلاکت میں ملوث ہونے کی تردید کرتا ہے۔

عالمی رہنماؤں اور سفارتکاروں نے جوہری ہتھیار کے حامل پاکستان اور بھارت کو تحمل سے رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ دنیا پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی و فوجی تصادم کی متحمل نہیں ہو سکتی۔

خیال رہے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی بھارت کے دورے پر پہنچ گئے ہیں۔ جہاں وہ بھارتی ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں