وزیرِ مذہبی امور کی پاکستانی عازمینِ حج میں نسک پرمٹ کارڈز کی فوری تقسیم کی ہدایت
نسک سفر میں مدد دینے والا ایک اجازت نامہ اور شناختی دستاویز ہے
سرکاری میڈیا نے اس ہفتے اطلاع دی کہ وزیرِ مذہبی امور سردار محمد یوسف نے پاکستان حج مشن کو ہدایت کی ہے کہ وہ سعودی عرب آنے والے عازمینِ حج کو نسک شناختی کارڈ فوری طور پر تقسیم کرے۔
گذشتہ چند سالوں میں سعودی عرب نے حج خدمات کو ہموار کرنے، حقیقی وقت میں رہنمائی پیش کرنے اور حجاج کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے نسک، حج نیویگیٹر، توکلنا اور أسعفنی جیسی موبائل ایپس شروع کی ہیں۔
نسخ کارڈز مکہ مکرمہ اور مقدس مقامات کا سفر کرنے والے عازمین کے لیے حج کا ایک لازمی اجازت نامہ ہے۔ یہ نقل و حرکت میں سہولت فراہم کرتا ہے اور لاجسٹکس اور انتظامی معاملات کا بندوبست کر کے عازمینِ حج کی فلاح و بہبود کو یقینی بناتا ہے۔ یہ کارڈ حجاج کرام کی اپنے حج مشن اور نظام الاوقات کے بارے میں معلومات تک رسائی اور اپنے مشن کے ساتھ رابطہ ممکن بناتا ہے۔ مزید برآں یہ انتباہات وصول کرنا، خدمات کا جائزہ لینا اور مشاہدات درج کرنا بھی ممکن بناتا ہے۔
نسک ایپ پرمٹ کے اجراء، بکنگ کی خدمات، انٹرایکٹو نقشے، تازہ معلومات اور متعدد زبانوں میں صحت کی سہولت تک رسائی فراہم کرتی ہے۔
ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) نے کہا، "مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے وزیر سردار محمد یوسف نے منگل کو پاکستان حج مشن کو ہدایت کی کہ وہ آنے والے عازمین کو سعودی عرب پہنچنے پر نسک کارڈز کی فوری فراہمی یقینی بنائے۔"
وزیر نے مزید کہا، اب تک مدینہ سے مکہ جانے والے 2,800 عازمین کو نسخ کارڈ مل چکے ہیں۔
اس سال کے حج میں تقریباً 89,000 پاکستانی حجاج سرکاری سکیم کے تحت اور 23,620 پاکستانی نجی ٹور آپریٹرز کے ذریعے سعودی عرب جائیں گے۔
-
پاکستان: 633 عازمین حج آج جدہ پہنچیں گے ، وزارت مذہبی امور
پاکستان کی وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ 633 پاکستانی عازمین حج آج جدہ پہنچیں ...
پاكستان -
ترکیہ : بین الاقوامی فضائی مشقوں میں سعودی عرب کی رائل ایئر فورس کی شرکت
پیر کے روز سے شروع ہونے والی بین الاقوامی مشقوں میں رائل سعودی ایئر فورس نے شرکت ...
بين الاقوامى -
سعودی عرب اور امریکہ کا غزہ جنگ روکنے کی ضرورت پر اتفاق
جنگ بندی کے بغیر امداد فراہم کرنا مشکل ہے: سعودی وزیرِ خارجہ
مشرق وسطی