سندھ حکومت نے ایمبولینس موٹرسائیکل پر منتقل کر دی، خواتین بائیک ایمبولینس کو ڈرائیو کریں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

پاکستان کے صوبہ سندھ میں خواتین موٹرسائیکل ایمبولنس سروس کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ اس امر کی تصدیق محکمہ صحت کے حکام نے بدھ کے روز کی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ خواتین ایمرجنسی رسپانس ٹیم کا حصہ ہوں گی۔ تاکہ ان علاقوں تک رسائی ممکن بنائی جن علاقوں میں ٹریفک کی وجہ سے ایمبولینسز کا پہنچنا ممکن نہیں ہوتا۔

حکومت سندھ نے ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے سے بچنے کے لیے متبادل حل کے طور پر موٹرسائیکل ایمبولینس کا نظام متعارف کرایا ہے۔

'سندھ انٹیگریٹڈ ایمرجنسی اینڈ ہیلتھ سروسز' کے اس اقدام سے زیادہ آبادی کے علاقوں میں موٹر سائیکل ایمبولینس کا پہنچنا آسان ہوگا۔ تاکہ مریض کو بروقت طبی سہولیات کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔ خیال رہے کراچی میں امراء کے طبقے کے لیے ایئر ایمبولینس کا نظام موجود ہے۔

خواتین موٹر سائیکل ایمبولینس سروسز کے ذریعے خواتین کراچی، حیدرآباد اور سکھر میں اپنے کاموں کو سرانجام دیں گی۔

'سندھ اینٹیگریٹڈ ایمرجنسی اینڈ ہیلتھ سروسز' کے جاری کردہ بیان کے مطابق اس سہ ماہی کے آخر تک 50 خواتین کو موٹر سائیکل ایمبولینس سروس میں تعینات کیا جائے گا۔ یہ خواتین 1500 سی سی موٹر سائیکل چلائیں گی۔ جن میں جان بچانے کے لیے ادویات و طبی سہولیات کے علاوہ رابطے کی سہولت موجود ہوگی۔

طبی آلات و ادویات سے لیس خواتین موٹرسائیکل ایمبولینس کے ذریعے مریض کو فوری طبی امداد فراہم کی جائے گی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس اقدام سے عوامی خدمت کے شعبے میں خواتین کا کردار بڑھانے میں مدد ملے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں