نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سرکاری دورے پر ڈھاکہ پہنچ گئے۔
وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق ہوائی اڈے پر بنگلہ دیش کے سفیر اسد عالم صیام، سیکرٹری خارجہ، بنگلہ دیش میں پاکستان کے ہائی کمشنر عمران حیدر اور دیگر سینئر بنگلہ دیشی حکام نے ان کا استقبال کیا۔
اسحاق ڈار کا یہ دورہ بنگلا دیشی حکومت کی دعوت پر ہو رہا ہے۔ دورے کے دوران ڈھاکا میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ کی بنگلا دیشی اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں طے ہیں جن میں دونوں ممالک کے تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستانی وزیر خارجہ نے 13 سال قبل بنگلہ دیش کا دورہ کیا تھا۔
Deputy Prime Minister and Foreign Minister, Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50, embarks upon a historic visit to Bangladesh. In Dhaka, he will hold important meetings with Bangladeshi leaders. The visit is a significant milestone in Pakistan-Bangladesh relations as a… pic.twitter.com/In13QwBcJj
— Ministry of Foreign Affairs - Pakistan (@ForeignOfficePk) August 23, 2025