شہباز شریف کا سعودی فضائی حدود میں داخل ہونے پر ایف 15 طیاروں سے استقبال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے بدھ کو اپنے تین ملکی دورے کا آغاز سعودی عرب سے کیا ہے ہے جہاں وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کے مطابق سعودی حدود میں داخل ہوتے ہی شہباز شریف کا استقبال ایف 15 طیاروں سے کیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں ایوان وزیر اعظم کے مطابق شہباز شریف مملکت سعودی عرب کے ایک روزہ سرکاری دورے پر ریاض کے لیے بدھ کی صبح روانہ ہوئے، جہاں وہ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔

ایوان وزیراعظم کے بیان میں بتایا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب تعلقات کے تمام پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔

بیان کے مطابق: ’دونوں رہنما باہمی دلچسپی کی علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔‘

وزیر اعظم شہباز شریف وفد جو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے بدھ کی دوپہر سعودی عرب کے لیے روانہ ہوا، میں نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف، وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وفاقی وزیر ماحولیات مصدق ملک اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی شامل ہیں۔

اس سے قبل پاکستان کی وزارت خارجہ نے ایک الگ بیان میں کہا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر مملکت کا ایک روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔

اس دورے میں وفاقی کابینہ کے اہم وزرا بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔ پاکستان سعودی عرب کو خطے میں اپنے قریبی دوست ممالک اور تزویراتی شراکت داروں میں شمار کرتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں