ڈی آئی خان میں فورسز کی کارروائی، 13 عسکریت پسند مارے گئے: آئی ایس پی آر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

پاکستان فوج کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے بدھ کو ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی جانے والی کارروائی میں 13 ’انڈین سرپرستی‘ کام کرنے والے عسکریت پسندوں کو مار ڈالا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 24 ستمبر 2025 کو سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسمٰعیل خان کے علاقے ڈرابن میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ علاقے میں بھارتی پراکسی ’فتنۃ الخوارج‘ سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں بھارتی حمایت یافتہ 13 خارجیوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلاک ہونے والے بھارتی حمایت یافتہ خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، یہ خوارج اس علاقے میں دہشت گردی کی متعدد سرگرمیوں میں ملوث تھے، جن میں دسمبر 2023 میں ڈرابن میں خودکش حملے کی سہولت کاری، سرکاری اہلکاروں اور معصوم شہریوں کے اغوا اور ٹارگٹ کلنگ شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ علاقے میں کسی بھی دوسرے بھارتی حمایت یافتہ خوارج کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، جبکہ سکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی حمایت یافتہ دہشت

اس سے قبل، 15 ستمبر کو ترجمان پاک فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ خیبرپختونخوا میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس کی بنیاد پر دو مختلف کارروائیوں کے نتیجے میں بھارتی حمایت یافتہ فتنۃ الخوارج کے 31 دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 13 اور 14 ستمبر کو سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں دو مختلف کارروائیاں کیں جس کے نتیجے میں بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج کے 31 دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں