پاک فضائیہ کا دستہ اسپیئرز آف وکٹری 2026 میں شرکت کے لیے سعودی عرب پہنچ گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

پاک فضائیہ کا دستہ کثیر ملکی فضائی جنگی مشق سپیئرز آف وکٹری-2026 میں شرکت کے لیے سعودی عرب کے کنگ عبدالعزیز ایئر بیس پہنچ گیا۔

اس دستے میں جدید ایف-16 بلاک 52 جنگی طیارے اور فضائی و زمینی عملہ شامل ہے جو طویل فاصلے کی نان سٹاپ پرواز کے ذریعے مشق میں حصہ لینے کے لیے پہنچا۔

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ [آئی ایس پی آر] کے مطابق یہ بین الاقوامی مشق پاکستان سمیت دس ممالک کی فضائی افواج کی مشترکہ تربیت ہے جس میں جدید الیکٹرانک وار فیئر آپریشنز پر خاص توجہ دی جائے گی۔

پریس ریلز کے مطابق ملٹی نیشنل فورم میں شرکت کے ذریعے پاک فضائیہ نہ صرف شراکت دار فضائی افواج کے ساتھ ہم آہنگی کو فروغ دے گی بلکہ ٹیکنالوجی سے بھرپور جنگی ماحول میں اپنی عملی تیاری کی جانچ بھی کرے گی۔ اس بین الاقوامی تعیناتی کے لیے پاک فضائیہ کے جنگی طیاروں نے پاکستان سے سعودی عرب تک مسلسل پرواز کی، جو طویل فاصلے تک عملی رسائی اور جنگی صلاحیتوں کا مظہر ہے۔

اسپیئرز آف وکٹری-2026 میں پاک فضائیہ کی شرکت نہ صرف علاقائی اور بین الاقوامی عسکری تعاون کے لیے پی اے ایف کے پختہ عزم کی عکاسی کرتی ہے بلکہ اس کی پیشہ ورانہ مہارت اور مختلف قسم کے آزمائشی ماحول میں ہم عصر فضائی افواج کے ساتھ مؤثر انداز میں کام کرنے کی ثابت شدہ صلاحیت کو بھی اجاگر کرتی ہے۔

پاک فضائیہ نے اپنی ایف-16 بلاک 52 طیاروں کی صلاحیتوں کا بین الاقوامی سطح پر موثر مظاہرہ کیا ہے جو عالمی فضائی افواج کے ساتھ مشترکہ جنگی تربیت میں ایک اہم کردار ادا کرے گی۔

یہ کثیر ملکی مشق علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ہے جہاں پاک فضائیہ کی شرکت بین الاقوامی تعاون اور پیشہ ورانہ مہارت کا ثبوت ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں