ایران پر حملوں کی پاکستان کی طرف سے مذمت ، حملے فوری روکنے کا مطالبہ
پاکستان نے ہفتے کے روز ایران پر امریکہ اور اسرائیل کی طرف سے کیے گئے حملے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے یہ حملے بالکل غیر ضروری تھے۔ پاکستان کی وزارت خارجہ نے اپنے اس بیان میں یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل اپنے ان حملوں کو فوری طور پر روک دیں تاکہ مشرق وسطی کسی نئے تصادم کی نذر نہ ہو ۔
دوسری جانب اسرائیل نے ایران پر کیے گئے اپنے حملے کو اپنے لیے درپیش خطرے سے پیشگی نمٹنے کا نام دیا ہے۔ اور کہا ہے کہ ایران نے علاقے میں کشیدگی کو بڑھایا ہے۔ امریکہ نے ایران کے خلاف حملے کیے جن کی صدر ٹرمپ نے وڈیو پیغام میں تصدیق کی اور ایرانی عوام سے کہاکہ وہ اپنے ملک کی حکومت پر قبضہ کر لیں اور اسلامی قیادت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئیں۔
پاکستان کے ایک سرکاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈارنے ہفتے کے روز ایرانی ہم نصب عباس عراقچی سے بات چیت کی اور ایران پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے انہیں نا جائز قرار دیا۔ نیز مطالبہ کیا کہ یہ حملے فوری طور پر روکے جائیں اور سفارتی کوشش دوبارہ شروع کی جائے تاکہ مسئلے کا حل نکالا جا سکے۔ علاوہ ازیں پاکستان کی وزارت خارجہ نے اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ ایران جانے سے گریز کریں۔
ایران میں پاکستانی سفیر نے پاکستانی شہریوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے سفری دستاویزات تیار رکھیں اور فلائٹ شیڈول کے مطابق ایران سے چلے جائیں۔ اس سلسلے میں پاکستانی سفارت خانے نے ایمرجنسی فون نمبر بھی جاری کیے ہیں تاکہ کسی ایمرجنسی کی صورت میں اطلاع کرسکیں۔ یہ ایمرجنسی نمبر تہران، زاھدان اور مشھد سے متعلق ہے۔
-
وزیرِ اعظم پاکستان مارچ میں روس کا دورہ کریں گے
روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی آر آئی اے نے ایک پاکستانی اہلکار کے حوالے سے اطلاع ...
پاكستان -
پاکستانی فورسز نے طالبان رجیم کے 274 اہلکار ہلاک کیے: ڈی جی آئی ایس پی آر
"افغان طالبان نے پاکستان میں 15 سیکٹرز میں 53 مقامات پر فائر کیے اور ریڈ کیے۔"
پاكستان -
پاکستان کے اپنے دفاع کے حق کی حمایت کرتے ہیں: واشنگٹن
دونوں پڑوسی ممالک کے بیچ جارحیت کو قابو میں لانے کے لیے بین الاقوامی اپیلیں
بين الاقوامى