پاکستانی عازمین حج کے قافلے مکہ پہنچنا شروع ہو گئے، حج آپریشن اگلے مرحلے میں داخل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

پاکستان سے تعلق رکھنے والےعازمین حج کے ابتدائی قافلے مکہ پہنچ گئے ہیں۔ یہ بات پاکستان کی وزارت مذہبی امور نے پیر کے روز بتائی ہے۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق ان پاکستانی عازمین حج نے پہلے مرحلے پر مدینہ منورہ میں اپنا قیام مکمل کر لیا ہے اور اب اگلا مرحلہ شروع ہو گیا ہے۔ جس کے تحت حج آپریشن سے متعلق شیڈول کے مطابق ان عازمین حج کو مدینہ منورہ سے مکہ معظمہ منتقل کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔

پیر کے روز مجموعی طور پر 651 پاکستانی عازمین حج مکہ پہنچے ہیں۔ رواں سال پاکستان سے تعلق رکھنے والے 179210 عازمین حج کے فریضہ حج ادا کرنے کی توقع ہے۔

پاکستان سے عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کا سلسلہ 18 اپریل سے شروع ہوا تھا۔ اب تک ہزاروں عازمین حجاز مقدس روانہ ہو چکے ہیں۔

رواں سال سعودی عرب کے حج انتظامات میں ایک اہم تبدیلی یہ کی گئی ہے کہ عازمین حج کو منیٰ میں قیام کے لیے پیشگی بنیادوں پر آگاہ کر دیا گیا ہے کہ وہ کس رہائشی کیمپ میں قیام کریں گے۔ اس سلسلے میں منیٰ میں لگائے گئے کیمپوں کے نمبر جاری کر دیے گئے ہیں۔

سعوودی حج حکام نے ڈیجیٹل سسٹم کو بھی رواں سال مزید بہتر بنایا ہے۔ تاکہ تمام عازمین حج کو زیادہ سے زیادہ سہولت اور آسانی میسر آ سکے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں