پاکستان کے لیے نیا سنگِ میل، دنیا کے ایک سب سے بڑے کنٹینر جہاز کا کراچی بندرگاہ پر قیام
دنیا کا ایک سب سے بڑا کنٹینر بحری جہاز اتوار کو کراچی پورٹ پر پہنچا۔ جیسا کہ ملک اپنی بندرگاہوں کو جدید بنانے اور علاقائی اور عالمی تجارتی راستوں پر اپنی پوزیشن کو مضبوط کرنے کی کوشش کر رہا ہے تو اس جہاز کی آمد پاکستان کے بحری شعبے کے لیے ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔
ایم ایس سی ایریکا جہاز 398.5 میٹر لمبا اور 59 میٹر چوڑا ہے اور 194,308 میٹرک ٹن کا مجموعی وزن لادنے کی صلاحیت رکھتا ہے جس کی بنا پر یہ اس وقت کام کرنے والے سب سے بڑے کنٹینر جہازوں میں شامل ہے۔ یہ اتوار کو ساؤتھ ایشیا پاکستان ٹرمینلز (ایس اے پی ٹی ایل) پر لنگرانداز ہوا جہاں 3,000 سے زیادہ کنٹینرز کو ہینڈل کیے جانے کی امید ہے۔ پھر یہ چین کے ڈالیان روانہ ہو جائے گا۔
کراچی پورٹ نے ایک بیان میں کہا، "دنیا کے ایک سب سے بڑے کنٹینر جہاز کی 12 جولائی 2026 کو کراچی پورٹ پر آمد اس بات کی تصدیق ہے کہ یہ انتہائی بڑے کنٹینر جہازوں کو ہینڈل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔"
نیز کہا گیا کہ جہاز کے ماسٹر نے کراچی پورٹ کو "خطے کی ایک بہترین بندرگاہ" قرار دیتے ہوئے یہاں کے پائلٹس کی "بہترین پیشہ ورانہ مہارت، جہاز کی محفوظ ہینڈلنگ اور گرمجوش مہمان نوازی" کی تعریف کی۔
جہاز کی آمد ایسے وقت میں ہوئی ہے جب پاکستان بحری شعبے میں اصلاحات پر عمل پیرا ہے تاکہ انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن، کسٹم اصلاحات اور اپنی "نیلی معیشت" میں زیادہ سرمایہ کاری کر کے اس شعبے کو جدید بنایا جائے۔
اس ماہ کے شروع میں حکام نے بتایا کہ کارگو ہینڈلنگ اور کسٹم کلیئرنس میں بہتری کے اقدامات کے بعد کراچی پورٹ عالمی بندرگاہوں کی درجہ بندی میں 30 درجے ترقی کر کے 69 ویں نمبر پر آ گئی ہے جبکہ پورٹ قاسم دنیا کی بہترین بندرگاہوں میں شامل ہے۔
پاکستان کا بحری شعبہ ملک کی بین الاقوامی تجارت کا بڑا حصہ سنبھالتا ہے اور کراچی پورٹ اور پورٹ قاسم کنٹینر مال برداری کے لیے اس کے بنیادی گیٹ ویز کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ حکام کہتے ہیں کہ انتہائی بڑے کنٹینر بحری جہازوں کو ایڈجسٹ کرنے کی صلاحیت سے جہاز رانی کی کارکردگی بہتر بنانے، عالمی سپلائی چینز سے پاکستان کا رابطہ مضبوط کرنے اور اپنی سمندری معیشت کو وسعت دینے کے عزائم میں مدد ملے گی۔
-
پاکستان کی طرف سےبین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ پررابطہ عالمِ اسلامی کےسربراہ کوسویلین اعزاز
اُن کے لیے علومِ اسلامی، بین الاقوامی تعلقات میں ڈاکٹریٹ کی اعزازی اسناد کی بھی ...
پاكستان -
پاکستان کا سابق امیرِ قطر شیخ حمد بن خلیفہ آلِ ثانی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت
پاکستان کے نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے اتوار کے روز سابق قطری امیر شیخ حمد بن ...
مشرق وسطی -
نئی چار سالہ پالیسی کے تحت تین لاکھ آٹھ ہزار پاکستانیوں کی رجسٹریشن مکمل
طویل المدت حج پالیسی 2027-2030 کے لیے اندراج تین ہفتے قبل شروع ہوا
پاكستان