سعودی عرب پر حوثیوں کے حملوں کی وزیر اعظم پاکستان کی طرف سے مذمت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے سعودی عرب پر یمنی حوثی ملیشیا کے حملوں کی مذمت کی ہے۔ ان کا یہ مذمتی بیان منگل کے روز سامنے آیا ہے۔ یمنی حوثیوں نے سعودی عرب کو میزائلوں سے نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔

وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے اس موقع پر مملکت کی سلامتی کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کے عزم کا اعادہ کیا اور خبردار کیا کہ اس طرح کے حملے مشرق وسطیٰ کو مزید غیر مستحکم کرنے کا باعث بنیں گے۔

میاں شہباز شریف کا یہ مذمتی بیان حوثیوں کی طرف سے یہ کہے جانے کے بعد سامنے آیا ہے۔ جس میں حوثیں نے کہا حوثیوں کے زیر کنٹرول ایئر پورٹ پر سعودی حملے کے جواب میں سعودی میں میزائل داغے ہیں۔ ان حملوں کے نتیجے میں سعودی عرب کے ساتھ چار سال سے جاری جنگ بندی ٹوٹ گئی ہے۔

دوسری جانب سعودی حکام کا کہنا ہے کہ یمنی حوثیوں کے داغے گئے میزائلوں کو راستے میں روک لیا گیا۔ یہ میزائل مملکت کے جنوبی علاقے کی طرف آرہے تھے۔ خیال رہے پاکستان اور سعودی عرب قریبی تذویراتی شراکت دار اور معاشی و دفاعی معاہدوں سے منسلک برادر ملک ہیں۔ حالیہ عرصے میں دونوں ملکوں نے باہمی دفاعی معاہدے پر بھی دستخط کیے ہیں۔

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہم سعودی عرب کے خلاف پچھلی رات کی گئی اس کھلی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں۔ یہ حملے سعودی خود مختاری اور علاقائی سلامتی کے خلاف ہیں۔ ان حملوں سے علاقائی استحکام، امن اور سلامتی کے علاوہ پورے خطے میں باہمی افہام و تفہیم کو نقصان پہنچے گا۔

واضح رہے پاکستان خطے میں امن کے لیے مسلسل مذاکرات اور سفارت کاری کے لیے آواز اٹھاتا رہا ہے۔ نیز انباہ کرتا رہا ہے کہ کشیدگی دنیا میں انسانی بحران کو مزید گہرا کرے گی اور امن و استحکام کمزور ہوگا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں