حرم مکی میں لاکھوں نمازیوں کے با رعب مناظر کی وڈیو، حقیقت کیا ہے؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

گذشتہ چند روز کے دوران میں سوشل میڈیا پر گردش میں آنے والی ایک وڈیو کو ہزاروں بار دیکھا گیا اور اس پر سیکڑوں تبصرے سامنے آئے۔ اس وڈیو کو "حالیہ رمضان" میں مسجد حرام میں قیام اللیل یا نماز تراویح کا موقع بتایا گیا ہے جس میں لاکھوں افراد شریک ہیں۔

وڈیو کے فضائی مناظر میں حرم مکی کے بیرونی صحنوں میں ہزاروں نمازیوں کی صفیں نظر آ رہی ہیں۔ دیکھنے والوں نے ان مناظر کو "ہیبت اور رعب کا حامل" قرار دیا ہے۔ یہ مناظر کئی برسوں سے رمضان مبارک میں دیکھنے میں آتے ہیں۔

Advertisement

البتہ بعد ازاں یہ بات سامنے آئی کہ مذکورہ وڈیو میں دکھائی دینے والے مناظر پرانے ہیں اور رواں سال رمضان سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔

انٹرنیٹ پر تحقیق سے یہ معلوم ہوا کہ مذکورہ وڈیو کلپ ٹویٹر پر یاسر بخش نامی اکاؤنٹ پر دو جون 2019ء کو پوسٹ کی جا چکی ہے۔ تاہم اب اس وڈیو کو پھیلانے والوں نے ایڈٹ کر کے اس کی یہ پرانی تاریخ نکال دی تا کہ وڈیو کے نئے ہونے کا تاثر دیا جا سکے۔

واضح رہے کہ یاسر بخش اپنا تعارف ایک پیشہ ور سعودی فوٹوگرافر کے طور پر کراتے ہیں۔ وہ حرم مکی کے فضائی مناظر کی عکس بندی کے حوالے سے تصاویر اور وڈیوز کے سبب جانے جاتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں