.

شاہد آفریدی کی شانداز واپسی

میدان ایک بار پھر'' بوم بوم ''سے گونج اٹھا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے بازاور سابق کپتان شاہد آفریدی نے ایک مرتبہ پھربہتری کارکردگی سے بوم بوم کی دھوم مچا دی ہے۔ ویسٹ انڈیز کی سرزمین پر ہی ون ڈے سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں ہی کالی آندھی کے خلاف شاندار بلے بازی اور بالنگ کرتے ہوئے پاکستان کی جیت ممکن بنا دی ۔

پاکستانی ٹیم میں بلے بازی کی فہرست میں چھٹے نمبر پر آنے والے بوم بوم نے کا فی عر صے کے بعد اپنے بلے کا جادو جگاتے ہوئے 138.18 کے اسٹرائک ریٹ سے 5 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے صرف 55 گیندوں پر 76 رنز بنا ڈالے۔ یوں ویسٹ انڈیز بالرز کو ہوم گراونڈ میں دن میں تارے دکھا دیے۔

واضح رہے کہ پاکستان کی پہلی پانچ وکٹیں مجموعی 100 رنز سے پہلے ہی گر چکی تھیں۔ شاہد آفریدی کا ساتھ دیتے ہوئے پاکستانی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے بھی 52 رنز کا حصہ ڈالا۔ بالنگ کے شعبے میں بھی شاہد آفریدی نے کالی آندھی کے بلے بازوں کو وکٹ پر جمنے نہ دیا اور 1.33 اکانومی ریٹ سے گیند کراتے ہوئے 9 اوورز میں صرف 12 رنز دیتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے سات کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیج دیا۔ یوں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم پاکستان 225 رنز کے جواب میں صرف 98 رنز بنا سکی۔

یوں آفریدی کی میدان میں شاندار واپسی سے ٹیم میں ایک جوش و جذبہ پایا جا رہا ہے اورآفریدی کے مداح بھی نہایت پر جوش ہیں اور امید کرتے ہیں آنے والے میچوں میں آفریدی ایسی ہی پرفارمنس کا مظاہرہ کریں گے اور ٹورنامنٹ جیتنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔