ترکی سے تعلق رکھنے والے فوٹوگرافر محمد اصلان نے جب ایک شامی شہری کی تصویر لی تو اسے معلوم نہ تھا کہ یہ تصویر اس میں نظر آنے والے کی زندگی بدل دے گی۔
اٹلی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ وہ شامی پناہ گزین منذر النزال کے گھرانے کا خیر مقدم کرے گا۔ محمد اصلان کی تصویر میں منذر اپنی ایک پنڈلی اور بیٹے مصطفی کے ساتھ نظر آ رہا ہے جو ہاتھوں سے محروم ہے۔ اصلان کی اس تصویر نے 2021ء کے "سيينا" بین القوامی تصویری مقابلے میں انعام حاصل کیا۔
اٹلی کی وزارت برائے خارجہ امور اور بین الاقوامی تعاون نے تصدیق کی ہے کہ منذر النزال کا گھرانہ ننھے مصطفی کے ساتھ اطالوی سرزمین پر پہنچنے والا ہے۔ اس سلسلے میں انقرہ میں اطالوی سفارت خانے نے وزارت خارجہ کے متعلقہ شعبے کے ساتھ رابطہ کاری کے ذریعے مطلوبہ اقدامات مکمل کر لیے ہیں۔ وزارت خارجہ کے مطابق "سیینا ایوارڈ فیسٹول" کے منتظمین کی جانب سے چلائی گئی عطیات مہم کی بدولت النزال اور اس کا بیٹے کا مصنوعی اعضاء کے مرکز میں طویل المیعاد علاج بھی ہو سکے گا۔
"أنا متحمل إصابتي لكن أتمنى أن أرى ابني يذهب للمدرسة مثل بقية الأطفال".. هذا ما قاله أب سوري مبتور الساق فازت صورته مع ابنه المولود بدون أطراف بصورة العام خلال مقابلة مع #الحدث
— ا لـ حـ ـد ث (@AlHadath) October 22, 2021
لمتابعة المقابلة كاملة 👇https://t.co/H77uj5FJ9i pic.twitter.com/caGbbR7nLE
واضح رہے کہ دنیا کو ہلا دینے والی تصویر نے گذشتہ برس اکتوبر میں سیینا بین الاقوامی تصویری مقابلے کی ایوارڈز تقریب میں 2021ء کے لیے بہترین تصویر کا انعام جیتا تھا۔ اس سے قبل یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی تھی۔
تصویر میں ایک ٹانگ پر کھڑا شامی شہری منذر النزال اپنے بیٹے مصطفی کو ہاتھوں میں تھامے کھڑا ہے۔ یہ بچہ پیدائشی طور پر ہاتھوں سے محروم ہے۔ اس متاثر کن تصویر کو "زندگی کی مشقت" کا عنوان کیا گیا۔ یہ تصویر ترکی کے شہر ریحانیہ میں لی گئی تھی۔
چند ہفتے قبل النزال نے الحدث نیوز چینل سے خصوصی گفتگو میں انکشاف کیا تھا کہ وہ خان شیخون پر بم باری میں زخمی ہو گیا تھا جس کے بعد اس کا دایاں پاؤں کاٹ دیا گیا تھا۔ النزال نے بین الاقوامی تنظیموں سے اپیل کی تھی کہ وہ اس کے بچے کے علاج اور اس کے مصنوعی ہاتھ لگوانے میں مدد کریں۔ اس طرح بچے کا مستقبل محفوظ ہو جائے گا اور وہ اپنے ساتھی بچوں کے ساتھ اسکول جانے میں کامیاب ہو گا۔ واضح رہے کہ مصطفی کے دو بھائی ہیں جو مکمل طور پر تندرست اور نارمل ہیں۔
-
انسانی امدادی کارروائیوں میں دنیا گھومنے والا سعودی فوٹوگرافر
تقریبا 17 برس قن؛ سعودی فوٹو گرافر عبداللہ النحیط کو اپنے خاندانی گھر میں ایک ...
مشرق وسطی -
امریکی نیوز چینل کی خاتون رپورٹر کو آن کیمرہ لائیو فونو کے دوران گاڑی نے ٹکر مار دی
امریکہ میں ایک خاتون ٹی وی رپورٹر اپنے چینل کو براہ راست خبریں دیتے ہوئے اس وقت ...
ایڈیٹر کی پسند -
سعودی عرب: ایونٹ بارے افواہ پھیلانے والوں کی گرفتاری کا حکم
سعودی عرب کے پبلک پراسیکیوشن نے انکشاف کیا کہ اس نے سوشل میڈیا پر ایسے اکاؤنٹس کی ...
مشرق وسطی