ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں یوکرین میں روسی فوج کے ایک جنگی طیارے کو مار گرائے جانے کےبعد اس کے زخمی پائلٹ کو دکھایا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ہفتے کے روزملک کے شمال میں واقع شہر چرنیہیو کی فضائی حدود میں یوکرین کے دفاعی دستوں نے روسی فوج کے ایک طیارے کو مار گرایا اور اس کے پائلٹ کو زخمی حالت میں پکڑ لیا۔ پائلٹ کو لہو لہان دیکھا جا سکتا ہے۔
الدفاع الأوكرانية تعلن إسقاط طائرة حربية روسية فى ضواحى #تشيرنيهيف و #موسكو تعلن تدمير مستودعا للقوات الأوكرانية "يحتوي أسلحة أميركية وأوروبية"#العربية pic.twitter.com/RzgQN1wi3a
— العربية (@AlArabiya) March 5, 2022
فوجی امور کی ویب سائٹس نے اطلاع دی ہے کہ Su-34 طیارے کو اس وقت مار گرایا گیا جب وہ روسی افواج کی طرف سے شروع کیے گئے کئی فضائی حملوں میں سے ایک کو روکنے کی کوشش کر رہا تھا۔
دیگر تصاویر سے پتہ چلتا ہے کہ دو پائلٹ پیراشوٹ کے ذریعے طیارے سے باہر نکل رہے ہیں۔ ان میں سے ایک کو پکڑ لیا جاتا ہے جب کہ دوسرا زمین پر گر کر ہلاک ہوجاتا ہے۔
#Ukraine: A Russian two-seater jet was shot down above #Chernihiv today. Pilots successfully ejected, however one of them was already captured. pic.twitter.com/XYpNL65zpg
— 🇺🇦 Ukraine Weapons Tracker (@UAWeapons) March 5, 2022
Su-34 ایک خصوصی زمینی حملہ کرنے والا طیارہ ہے جو متعدد خودکار دفاعی نظاموں اور اعلیٰ برداشت کی صلاحیت سے لیس ہے۔
روسی فضائیہ کو 24 فروری کو فوجی آپریشن کے آغاز کے بعد سے کئی طیاروں کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ اب تک روس کے کم از کم 2 یا 3 Su-25 طیارے اور ایک Mil Mi-24/35 ہیلی کاپٹر کو تباہ کیا جا چکا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ 24 فروری کو ماسکو نے مغربی پڑوسی ملک یوکرین کی سرزمین پر بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن شروع کیا تھا۔ روس کہنا تھا کہ یوکرین کو اپنے ہتھیاروں میں کمی لانا ہوگی کیونکہ کیف کے پاس موجود ہتھیار ماسکو کے لیے خطرے کا باعث بن سکتے ہیں۔ کریملن نے بھی بارہا مشرقی یورپ میں نیٹو کی توسیع کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے اور کیف کو شامل کرنے سے روکنے کی کوشش کی ہے۔
-
یوکرین پرحملہ: پے پال نے روس میں اپنی خدمات بندکردیں
بین الاقوامی سطح پررقوم کی ادائی کرنے والی کمپنی پے پال ہولڈنگز نے ہفتے کے روز روس ...
بين الاقوامى -
روس اوریوکرین جنگ کا مطلب؛اب تیل کی مزید پیداوار کی ضرورت ہے:ایلون مسک
ایلون مسک کا کہنا ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کی وجہ سے اب مزید فوسل ایندھن ...
بين الاقوامى -
روس پر پابندیوں نے اسرائیل کو دولت مندوں کے مخمصے میں ڈال دیا
اسرائیلی حکومت اتوار کے روز اپنے ہفتہ وار اجلاس میں اُن سیاسی اور اقتصادی اثرات سے ...
بين الاقوامى