متحدہ عرب امارات نے غزہ کی پٹی پر جنگی ماحول کو ٹھنڈا کرنے اور جنگی کارروائیاں روکنے کی اپیل کی ہے تاکہ غزہ میں شہریوں کی ہلاکتوں سے بچا جا سکے۔ اس امر کا اظہار اماراتی وزارت خاجہ کے ترجمان نے غزہ میں موجودہ پیدا شدہ جنگی فضا پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے کیا ہے۔
امارات کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق ترجمان وزارت خارجہ نے ' کشیدگی کی بڑھی ہوئی صورت حال میں زیادہ سے زیادہ تحمل اور برداشت کی ضرورت پر زور دیا ہے کہ تحمل کے ذریعے ہی تشدد اور عدم استحکام کو اگلی سطحوں پر جانے سے روکا جا سکتا ہے۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے درخواست کی ہے کہ سلامتی کونسل میں غزہ میں پیدا شدہ صورت حال پر کو بہتر کرنے اور امن کے لیے بین الاقوامی کوششوں کے طریقں پر غور کیا جائے ۔ امارات کی اس درخواست پر چین ، فرانس ، ناروے اور آئر لینڈ نے بھی دستخط کیے ہیں۔
دریں اثنا پڑوسی ملک سعودی عرب نے ایک بیان جاری کیا ہے ، جس میں امن کی اپیل کی گئی ہے۔ واضح رہے غزہ میں یہ صورت حال اسرائیلی میزائل حملے سے جمعہ کی شام سے پیدا ہوئی ہے۔ اسرائیل نے اچانک غزہ پر میزائل داغنا شروع کر دیے جس سے اسلامی جہاد گروپ کے ایک سینئیر کمانڈر بھی نشانہ بنے۔
بعد ازاں اسرائیل پر بھی راکٹ داغے گئے۔ اب تک یہ سلسلہ جاری ہے۔ اسرائیل کے غزہ پر ان حملوں کے نتیجے میں تازہ اطلاعات کے مطابق کم از کم دو درجن فلسطینی شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔ ان میں چھ کم سن فلسطینی بچے بھی شامل ہیں جو اسرائیلی میزائلوں سے نشانہ بنائے گئے ہیں۔
-
غزہ میں اسلامی جہاد تحریک پر کاری ضرب لگانے کا وقت آ گیا: اسرائیل
اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف ایویو کوچاوی نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ ان کا ملک غزہ ...
بين الاقوامى -
غزہ میں اسلامی جہاد کی اعلیٰ کمان کو کچل دیا گیا:اسرائیل
اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کی پٹی کے اندر فلسطینی تنظیم اسلامی جہاد کے جنوبی ...
بين الاقوامى -
غزہ میں جنگ بندی کی اطلاعات کے دوران میں مزید 11 افرادشہید، تعداد41 ہوگئی
متحدہ عرب امارات، فرانس، چین اور دیگر ممالک نے سلامتی کونسل کا بند کمرے کا اجلاس ...
مشرق وسطی