یمنی کو بیوی سے فون پر بات کے دوران لگڑبھگا کھا گیا

بیٹوں کے پہنچنے سے قبل ہی آدم خور نے ادھیڑ عمر شخص کو چیر پھاڑ دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

یمن کے شمالی صوبے ریما میں ایک شخص اپنی بیوی سے فون پر گفتگو کے دوران اپنی جان ہی گنوا بیٹھا ہے اور اس کو آدم خور لگڑبھگا چیر پھاڑ کر کھا گیا ہے۔

یمنی پولیس کے مطابق مقتول پچاس کے پیٹے میں تھا۔وہ اپنی بیوی کو فون پر اس جنگلی جانور کے حملے میں بچ نکلنے کے بعد اپنا احوال بتا رہا تھا اور یہ بھی بتا رہا تھا کہ وہ کیسے اس لگڑبھگے کے سامنے کھڑا تھا۔ساتھ ہی اس نے خبردار بھی کیا تھا کہ وہ شاید بحفاظت گھر نہ پہنچ سکے۔

یو اے ای کے انگریزی اخبار گلف نیوز میں سوموار کو شائع شدہ رپورٹ میں مقتول کے ایک عزیز کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ وہ ابھی فون پر اپنی اہلیہ سے بات کر ہی رہا تھا کہ لگڑ بھگے نے ایک مرتبہ پھر اس پر حملہ کیا اور اس کے جسم کو نوچنا اور چیرنا پھاڑنا شروع کردیا۔

اس خاتون نے اپنے خاوند کی مدد کے لیے پکارتے ہوئے آوازیں سنیں۔اس کے فوری بعد اس نے اپنے بیٹوں کو بلا بھیجا اور انھیں جائے وقوعہ پر فوری طور پر پہنچنے کا کہا لیکن جب وہ وہاں پہنچے تو انھیں اپنے والد کے صرف پھٹے ہوئے کپڑے ،کھوپڑی اور ٹانگیں ملیں۔

اخبار کے مطابق مقامی لوگوں نے ریما کے اس علاقے کے بارے میں بتایا کہ وہ جنگی حیات کا مسکن ہے اور اس شخص کو بھی خبردار کیا گیا تھا کہ وہ رات کے وقت اس علاقے کی جانب جانے سے گریز کرے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں