رمضان میں کھلے عام کھانے پر مملکت بدری کی سزا
سعودی وزارت داخلہ کی سرکاری اور نجی کمپنیوں کو وارننگ
سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے مملکت میں مقیم مسلمانوں اور غیر مسلموں پر زور دیا ہے کہ وہ روز داروں کے جذبات خیال رکھتے ہوئے اور رمضان المبارک کا احترام کرتے ہوئے دن کے وقت کھلے عام کھانے پینے سے گریز کریں۔
وزارت داخلہ نے ایک بیان کے ذریعے اس ماہ مبارک کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب میں مقیم تمام ہی مذاہب کے لوگ، مسلمانوں کے جذبات کے احترام میں دفاتر سمیت پبلک مقامات پر دن کے وقت سگریٹ نوشی، کھانے اور پینے سے مکمل گریز کریں۔
دنیا بھر سے سعودی عرب ملازمت اور کاروبار کے لئے آنے والے مقیم حضرات کو ان کے معاہدہ ملازمت کا بھی حوالہ دیا گیا ہے جس کے بموجب وہ مملکت کے وقتا فوقتا بننے والے قوانین کے احترام کے پابند ہیں۔ بیان میں سرکاری اور نجی شعبے کی تمام کمپنیوں کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے ملازمین تک احترام رمضان کا وزارتی ہدایت نامہ پہنچائیں۔
بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ رمضان المبارک کے احترام سے متعلق وزارتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے کا معاہدہ ملازمت ختم کر کے اس توہین کے مرتکب کو مملکت بدر کر دیا جائے گا اور دوبارہ اس کے سعودی عرب داخلے پر ہمیشہ کے لئے پابندی عاید کر دی جائے گی۔
-
برطانیہ میں رمضان کے دوران سعودی کھجور کی طلب میں غیرمعولی اضافہ
اسرائیل کھجور بائیکاٹ کی مہم مؤثر ثابت ہوئی
بين الاقوامى -
مسجد حرام میں دوران رمضان نمازوں کی امامت کا شیڈول جاری
مکہ المکرمہ میں الحرمین الشریفین کے نگراں ادارے نے مسجد حرم اور مسجد نبوی میں ماہ ...
مشرق وسطی -
تین عشروں بعد گرم ترین موسم میں رمضان کی آمد
رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کی آمد میں صرف دو عشرے باقی رہ گئے ہیں لیکن اس مرتبہ ...
بين الاقوامى