لبنانی فوج سے 'لوٹے' ہتھیاروں کی تصاویر کا اجراء
مصالحت کے آنے والے علماء وفد پر فائرنگ، 5 زخمی
القاعدہ سے منحرف ہو کر شام اور عراق کو اپنی جنگجو کارروائیوں کا مسکن بنانے والی تنظیم 'داعش' نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لبنانی فوج سے چھینے والا اسلحے کی تصاویر مشتہر کی ہیں۔
'لبنانی فوج کا مال غنیمت' کے عنوان سے جاری کردہ تصاویر میں مٹی سے اٹی فوجی چیپ دیکھی جا سکتی ہے جسے داعش کے بقول لبنانی فوج سے چھینا گیا ہے۔
ادھر سرحدی قصبے عرسال میں ایک بچی کی ہلاکت اور سات فوجیوں سمیت 9 افراد کے زخمی ہونے کے بعد عرسال میں جنگجووں اور لبنانی فوج کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا۔ حالیہ لڑائی کے بعد اس میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
'العربیہ' کے نامہ نگار کے مراسلے کے مطابق الشیخ سالم الرافعی اور ان کے مصاحبین ریڈ کراس کی ایک گاڑی میں عرسال سے نکل چکے ہیں۔ الشیخ سالم نے علاقے سے نکلنے کا فیصلہ دراصل میونسپلٹی پہنچنے والے علماء کے ایک وفد پر حملے کے بعد کیا۔ یہ علماء متحارب فریقوں میں صلح کرانے کی غرض سے عرسال آ رہے تھے۔ علماء وفد پر حملے میں پانچ دینی رہنما زخمی ہوئے۔
اس سے پہلے لبنانی فوج نے مشتبہ مسلح گروہوں کے خلاف اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں۔ لبنانی حکام ان تنظیموں کو دہشت گردی اور تکفیری قرار دے رہے ہیں۔
سیاسی محاذ پر لبنانی وزیر اعظم تمام سلام نے اپنی نشری تقریر میں حکومت پر زور دیا ہے وہ فوج کی حمایت کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہم 'دہشت گردوں سے کسی قسم کی نرمی نہیں کریں گے۔ مسلح جتھوں کے پاس عرسال اور اردگرد علاقوں سے انخلاء کے علاوہ کوئی دوسرا آپشن نہیں ہے تاکہ مملکت اپنی پوری ریاستی مشینری استعمال کر سکے۔
-
سپین :داعش کے لیے بھرتی دو نوعمر لڑکیاں گرفتار
مراکش کے ساتھ واقع سرحدی علاقے میں ہسپانوی سکیورٹی فورسز کی کارروائی
بين الاقوامى -
تعلیم یافتہ مصری نوجوان داعش کا جنگجو کیسے بنا؟
عراق اور شام میں سرکاری سکیورٹی فورسز اور دوسرے جنگجو گروپوں کے خلاف برسرپیکار ...
مشرق وسطی -
داعش کا عراق کے سب سے بڑے ڈیم پر قبضہ
دوشمالی قصبوں زمار اور سنجار سے کرد سکیورٹی فورسز کو پسپا کردیا
بين الاقوامى -
داعش کا حملہ، 12 فوجیوں سمیت 23 ہلاک
خونی کارروائِی جرف السخر کے قصبے میں پیش آئی
مشرق وسطی -
داعش کا شامی صوبہ دیرالزورکے دیہات سے انخلاء
غالب سنی قبیلہ کے ساتھ لڑائی کے بعد جنگجوؤں کو واپس بلانے کا فیصلہ
مشرق وسطی -
نوری المالکی داعش کی شورش کے ذمے دار ہیں:زیباری
عراق کے کرد وزیرخارجہ ہوشیار زیباری نے وزیراعظم نوری المالکی اور ان کے سکیورٹی ...
مشرق وسطی