بیداری میں حضور سے ملاقات کا دعویدار گرفتار
سعودی عرب کی مذہبی پولیس المعروف امر بالمعروف ونہی عن المنکر نے مدینہ منورہ میں روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک شخص کو حراست میں لیا ہے جس کا دعویٰ ہے کہ اس نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو عالم بیداری میں دیکھا اور آپ سے دیر تک گفتگو بھی کی۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق پولیس کے ترجمان ترکی الشلیل نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ "ٹیوٹر" پر بتایا کہ روضہ رسول سے کچھ لوگوں کو ایک شخص کی تصویر اٹھائے دیکھا گیا جس کے بارے میں لوگوں نے دعویٰ کیاکہ اس نے حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کا حالت بیداری دیدار کیا ہے۔ تصویر کی روشنی میں اس شخص کی تلاش کی گئی تو وہ مل گیا۔ اس نے دعویٰ کیا کہ میں نے حالت بیداری میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ملاقات اور بات چیت کی۔ اس کا کہنا ہے کہ میں نے حضور کو اپنی جاگتی آنکھوں سے ہرطرف موجود دیکھا۔
اس کا مزید دعویٰ ہے کہ بعض زائرین بھی حضور سے ملاقات اور بات کر رہے ہیں۔ انہوں نے صحابی رسول اور آنحضور کے چچا حضرت حمزہ کے مرقد کی بھی زیارت کی۔ ان سے بھی ان کی ملاقات ہوئی۔ اس نے بتایا کہ سعودی عرب کے شہر انقوش سے آئی خاتون نے حضرت فاطمہ الزھراء رضی اللہ عنہا کی زیارت کی تھی۔ طویل مدت کے بعد اس کی ملاقات اس خاتون سے دوبارہ ہوئی تو اس نے بتایا کہ حضرت فاطمہ میرے ساتھ ہوتی ہیں۔
پولیس ترجمان نے کہا کہ لوگوں کی تصاویر کا ایک البم اٹھائے اور حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے عالم بیداری میں ملاقات کے دعوے دار شخص کو غلط عقائد کی ترویج کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔ دوران تفیش ملزم نے اپنی غلط بیانی کا اعتراف کیا اور کہا ہے کہ وہ محض لوگوں کو گمراہ کرنے کی غرض سے ایسا کرتا رہا ہے۔
-
مذہبی پولیس کو گالیاں: سعودی خاتون کو کوڑے، قید کی سزا
سعودی عرب کے شہر مکہ معظمہ کی ایک اپیلٹ کورٹ نے ایک ماتحت فوجداری عدالت کی جانب سے ...
ایڈیٹر کی پسند -
سعودی عرب: مخلوط محفل میں ہلڑ بازی پر گرفتاریاں
مذہبی پولیس نے گریجویشن کی خوشی میں منعقد پارٹی الٹ دی
مشرق وسطی -
ویلنٹائن ڈے منانا''غیراخلاقی'' ہے:سعودی عالم
سعودی مذہبی پولیس کی مغرب زدہ ''یوم محبت'' کے موقع پر ہرسرخ چیز کے خلاف مہم
ایڈیٹر کی پسند -
سعودی مذہبی پولیس کا نئے سال کی تقریبات منانے پر انتباہ
محکمے کا علماء کمیٹی کے نئے سال کی تقریبات کے خلاف فتویٰ کی بنیاد پر حکم
بين الاقوامى -
سعودی مذہبی پولیس کا قومی دن پر گانے بجانے اور بھنگڑے پر انتباہ
خلاف ورزی کرنے والوں کو انضباطی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا
مشرق وسطی -
سعودی مذہبی پولیس چیف پر ناکام قاتلانہ حملے کی خبروں کی تردید
"آل الشیخ پر نماز فجر کے وقت حملے کی کوشش کی گئی تھی"
مشرق وسطی