سعودی عرب: مخلوط محفل میں ہلڑ بازی پر گرفتاریاں
مذہبی پولیس نے گریجویشن کی خوشی میں منعقد پارٹی الٹ دی
سعودی عرب کی مذہبی پولیس امر بالمعروف ونہی عن المنکر نے جدہ میں ایک مخلوط محفل پر چھاپہ مار کر ساٹھ خواتین اور پندرہ مردوں حراست میں لے لیا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کو اپنے ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق یہ مخلوط تقریب یونیورسٹی سے گریجویشن کرنے والے طلباء اور طالبات نے منعقد کی تھی۔
ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی ایک یونیورسٹی کے فارغ التحصیل چند طلباء نے تقریب منعقد کی جس میں شرکت کے لیے زیر تعلیم دیگر طلباء اور طالبات کو بھی دعوت دی گئی تھی۔ پولیس نے چھاپہ مار کر مخلوط محفل سے ستر سے زائد طلباء طالبات کو حراست میں لیا ہے۔ اس کے علاوہ ان کے قبضے سے نشہ آور مواد اور آلات موسیقی بھی برآمد ہوئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد 60 طالبات کو ان کے اہل خانہ کے حوالے کر دیا ہے جبکہ طلباء سے مزید تفتیش جاری ہے۔
-
سعودی مذہبی پولیس کا اہلکار مخلوط پارٹی میں شرکت پر فارغ
اہلکار نے مخلوط تقریب سے فرار کے بعد خود کو پولیس کے حوالے کردیا
بين الاقوامى -
سعودی مذہبی پولیس اب سوشل میڈیا کی مانیٹرنگ کرے گی؟
سعودی عرب کے ایک کالم نگار نے ملک کی مذہبی پولیس یعنی محکمہ امر بالمعروف و نہی عن ...
ایڈیٹر کی پسند -
ویلنٹائن ڈے منانا''غیراخلاقی'' ہے:سعودی عالم
سعودی مذہبی پولیس کی مغرب زدہ ''یوم محبت'' کے موقع پر ہرسرخ چیز کے خلاف مہم
ایڈیٹر کی پسند -
سعودی مذہبی پولیس کا نئے سال کی تقریبات منانے پر انتباہ
محکمے کا علماء کمیٹی کے نئے سال کی تقریبات کے خلاف فتویٰ کی بنیاد پر حکم
بين الاقوامى -
سعودی مذہبی پولیس کا قومی دن پر گانے بجانے اور بھنگڑے پر انتباہ
خلاف ورزی کرنے والوں کو انضباطی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا
مشرق وسطی -
سعودی مذہبی پولیس کے اہلکار کا لڑکی پر مبینہ تشدد
امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے سربراہ نے 24 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کر لی
ایڈیٹر کی پسند