ایرانی متعمرین کی پرواز سعودی فضاء سے کیوں نہ گذر سکی؟
سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن نے ایران سے آنے والے ایک مسافر جہاز کو اپنی فضائی حدود میں داخل ہونے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ جہاز پر 260 معتمرین مسافر سوار تھے۔
العربیہ ٹی وی نے سعودی محکمہ شہری ہوابازی کے بیان کے حوالے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ایرانی مسافر جہاز کے پاس سعودی فضائی حدود سے گذرنے کا اجازت نامہ نہیں تھا۔ معمول کے طریقہ کار کے مطابق پیشگی اجازت کے بغیر کسی بھی طیارے کو سعودی عرب کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوتی۔ یہ اقدام ہوائی جہاز میں سوار مسافروں کی سلامتی کی خاطر کیا جاتا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ بغیر اجازت کے سعودی عرب کی فضاء استعمال کرنے پر پابندی صرف ایرانی طیاروں کے لیے نہیں بلکہ کسی بھی دوسرے ملک کے مسافر طیاروں کے لیے بھی پیشگی اجازت ضروری ہے اور سب کے لیے ایک ہی پالیسی ہے۔
محکمہ شہری ہوابازی کے بیان کے مطابق سعودی عرب سول ایوی ایشن عالمی پالیسی پر پابند ہے جس کے تحت کسی دوسرے ملک کی فضائی حدود سے گذرنے کے لیے عالمی اصولوں کی روشنی میں باقاعدہ پیشگی اجازت لینا ضروری ہوتا ہے۔
-
ایرانی صدر کا یمن میں فضائی حملے روکنے کا مطالبہ
خطے کے ممالک بحران کے سیاسی حل کے لیے کوششیں کریں
بين الاقوامى -
''ایرانی جہاز یمنی پانیوں میں داخل نہیں ہونے دیں گے''
سعودی عرب کی قیادت میں حوثی مخالف فوجی اتحاد کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایرانی بحری ...
بين الاقوامى -
ایرانی خطرات سے خلیج کا دفاع کریں گے: مشیر اوباما
خلیج کی سلامتی کے لیے سربراہ کانفرنس بلانے کا فیصلہ
بين الاقوامى -
ایرانی جوہری معاہدے کے فریم ورک کا امریکی خیر مقدم
سوئٹزرلینڈ میں مذاکرات کے طویل سلسلے کے بعد ایران اور چھ بڑی طاقتوں کے درمیان ...
بين الاقوامى -
ایرانی عہدیدار کو بغداد بارے متنازعہ بیان پر عدالت کا سامنا
ایران کے صدر حسن روحانی کے مشیر علی یونسی کو ایران کو عظیم الشان سلطنت اور بغداد ...
بين الاقوامى -
پاکستانی سرحد کے قریب جھڑپوں میں آٹھ ایرانی سیکیورٹی اہلکار ہلاک
پاکستان متصل ایران کے صوبہ سیستان بلوچستان میں مبینہ طورپرایک بلوچ مسلح گروپ کے ...
بين الاقوامى