ایرانی عہدیدار کو بغداد بارے متنازعہ بیان پر عدالت کا سامنا
ایران کے صدر حسن روحانی کے مشیر علی یونسی کو ایران کو عظیم الشان سلطنت اور بغداد کو اس کا دارالحکومت قرار دینے جیسے متنازعہ بیان پر عدالت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق مسٹر یونسی کو عدالت نے طلب کر کے ان سے متنازعہ بیان پر باز پرس کی ہے۔
خیال رہے کہ حال ہی میں صدر روحانی کے مشیر اور سابق وزیرعلی یونسی کا ایک بیان سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ایران ایک عظیم الشان اور وسیع سلطنت ہے جس کا دارالحکومت تہران نہیں بلکہ بغداد ہے۔ ان کے اس بیان پر ایران میں اعتدال پسند حلقوں اور عراق میں بھی سخت برہمی کا اظہار کیا گیا تھا۔ عراقی وزیرخارجہ ابراہیم جعفری نے علی یونسی کے بیان کی تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
ایران کی فارسی خبر رساں ایجنسی’’تسنیم‘‘ کی رپورٹ کے مطابق صدر کے مشیر علی یونسی کو تہران کی ایک عدالت نے طلب کر کے ان کے متنازعہ بیان پر سوال و جواب کیے ہیں۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ایرانی عدالت کی جانب سے علی یونسی کی طلبی ملک کے مذہبی حلقوں کو سخت ناگوار گذری ہے۔
علی یونسی کے بیان پر عرب ممالک کے میڈٰیا میں آنے والے رد عمل پر بھی سخت برہمی کا اظہار کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق علی یونسی کا بیان اتنا متنازعہ نہیں جتنا کہ اسےعرب اور عالمی میڈیا نے بڑھا چڑھا کر پیش کیا ہے۔ بغداد کو ایران کا دارالحکومت قرار دینا کوئی بڑی بات نہیں۔ ماضی میں بغداد ایران کا حصہ رہ چکا ہے۔
-
"ایران وسیع سلطنت اور بغداد اس کا دارالحکومت ہے"
پورا مشرق وسطیٰ ایران کا حصہ ہے: ایرانی عہدیدار
بين الاقوامى -
ایران نے کرنسی نوٹوں سے جوہری پروگرام کا لوگو مٹانا شروع کردیا
ایران کی حکومت نے کرنسی نوٹوں پر موجود ’جوہری پروگرام کا لوگو‘ مٹانے ...
بين الاقوامى -
ایران میں لاپتا امریکی ایجنٹ کی معلومات پر انعام
امریکی حکومت نے ایران میں آٹھ سال قبل لاپتا ہونے والے سابق ایف بی آئی ایجنٹ رابرٹ ...
بين الاقوامى -
ایران سے ڈیل جوہری دوڑ کا موجب بنے گی: شہزادہ ترکی
عرب ممالک بھی ایران ایسی جوہری ٹیکنالوجی کے خواہاں ہوں گے
بين الاقوامى -
ایران میں خامنہ ای کی تقاریر پر مشتمل ایپ کا اجراء
ایرانی حکام نے ایک سمارٹ فون ایپلیکیشن جاری کی ہے جس کی مدد سے سپریم لیڈر آیت اللہ ...
ایڈیٹر کی پسند -
عراق میں ایران کا کردار موافقانہ نہیں:مائیکل ہیڈن
داعش کے خلاف جنگ میں ایران کے مقاصد امریکا سے مختلف ہیں
بين الاقوامى