.

پانچ عرب ملکوں کے کُل رقبے کے مساوی اراضی کا خریدار کون؟

آسٹریلیا میں سوا لاکھ مربع کلومیٹر زمین کی قیمت تین سو 25 ملین ڈالر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

دنیا بھر میں زمینوں کی خریداری کے بڑے بڑے سودے ہوتے رہے رہے ہیں مگر پانچ عرب ملکوں کے مجموعی رقبے کے مساوی آسٹریلیا کی چار ریاستوں پر مشتمل لاکھوں مربع کلومیٹر اراضی کی خریداری اس وقت پوری دنیا کی توجہ کا مرکز ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ نے"رئیل اسٹیٹ" کی دنیا کی عجوبہ روزگار ڈیل پر تفصیل سے روشنی ڈالی ہے اور بتایا ہے کہ اگر فلسطین، کویت، قطر، لبنان، بحرین، سعودی عرب کا شہر جازان، مصر کی قاہرہ گورنری، ابو ظہبی کے سوا متحدہ عرب امارات، ترکی اور یونان کے پڑوس میں واقع جزیرہ قبرص کی اراضی کو جمع کیا جائے تو آسٹریلیا میں چار ریاستوں پر مشتمل وسیع وعریض رقبہ بنتا ہے جو اس وقت ایک مقامی خاندان کی ملکیت ہے۔ جسے اب فروخت کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔ وسیع رقبے کی 200 متوقع خریداروں میں کئی عرب ارب پتی بھی شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کی چار ریاستوں کا مجموعی رقبہ 1 لاکھ 10 ہزار مربع میل سے زیادہ ہے جو یورپی ملکوں ہالینڈ، بیلجیم اور ڈنمارک سے بھی زیادہ ہے۔ خلیجی ریاست بحرین سے یہ رقبہ 165 گنا بڑا ہے۔ یہ وسیع وعریض علاقہ اس وقت S. Kidman and Co نامی کمپنی کی ملکیت ہے۔ یہ کمپنی آسٹریلیا ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں گائے پالنے والی سب سے بڑی فرم کہلاتی ہے۔ اس وقت اس کمپنی کے شراکت داروں کی تعداد 52 ہے۔

فلسطین کے رقبے سے بڑا فارم ہائوس

کیڈمین اینڈ کو نامی کمپنی کی بنیاد 1899ء میں سیڈنی کیڈمین نامی ایک شخص نے رکھی جو بعد ازاں "شہنشائے گائے" کے لقب سے مشہور ہوا۔ اس وقت یہ فرم ایک لاکھ 85 ہزار گائے کی مالک ہے۔ کیڈمین خود 1935ء میں 78 برس کی عمرمیں میں فوت ہوا مگر اس کی اولاد میں ایک بیٹا اور تین بیٹیاں اس وسیع رقبے اور لاکھوں گائے کے مالک بنے۔

کیڈمین کی وفات کے بعد اس کی ملکیتی زمین اور لاکھوں گائیں ان کے بیٹے بیٹیوں اور تیسری نسل میں تقسیم ہوئی۔ انہوں نے گائے کی پرورش اور اس کا کاروبار جاری رکھا۔ یہاں تک کہ وہ نہ صرف اندرون ملک گوشت فروخت کرتے رہے بلکہ ان کے فارم ہائوس کی گائیں چین، جاپان، انڈونیشیا، امریکا، برطانیہ اور سوئٹرزلینڈ جیسے ملکوں کو بھی فروخت کی جاتیں۔ اس وقت فارم ہائوس میں 170 افراد مویشیوں کی دیکھ بھال کرتے ہیں۔ یہ فارم ہائوس دنیا کا سب بڑا فارم تو ہے ہی مگراس کا 24 ہزار مربع کلو میٹر اراضی فلسطین کے موجودہ کل رقبے سے زیادہ ہے۔ آسٹریلیا میں یہ فارم ہائوس Anna Creek Station کے نام سے وسط سے جنوب میں پھیلی سائوتھ آسٹریلیا ریاست میں واقع ہے۔ اس ریاست کا کل رقبہ س77 لاکھ مربع کلومیٹر ہے۔اس اعتبار سے یہ دنیا کا رقبے کے اعتبار سے چھٹی ریاست بن رہی ہے۔ کمپنی کے مالکان نے اس کے علاوہ دیگر ریاستوں "کوینز لینڈ" [شمال مشرقی]، شمالی اور مغربی ریاستوں کے رقبے کو فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وسیع رقبے کے 200 خریداروں میں مقابلہ

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطالعے کے مطابق وسیع وعریض رقبے کی مالک آسٹریلوی کمپنی کی ملکیت اس وقت ایک لاکھ 55 ہزار گائے اور 30 ہزار بچھڑے ہیں اور یہ سالانہ 15 ہزار ٹن گوشت مہیا کرتی ہے۔

ویب سائیٹ "پراپرٹی آبزرور" نے 10 جون کو جاری اپنی ایک رپورٹ میں وسیع رقبے کے متوقع خریداروں کی ایک فہرست بھی جاری کی ہے جس میں 200 مشاہیر کاروباری شخصیات کے نام شامل ہیں۔ ان میں مغربی ملکوں کے علاوہ عرب ممالک کے ارب پتی بھی شامل ہیں۔ آسٹریلیا میں کسی دوسرے ملک کا کوئی بھی فرد اس اراضی کو خرید سکتا ہے کیونکہ قانونی طورپر کسی غیرملکی کے لیے زمین کی خریداری اور اس کےمالکانہ حقوق کے حصول میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔