ریما مکتبی کی کامیاب سرجری کے بعد اسکرین پر واپسی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

العربیہ نیوز چینل کی معروف نیوز کاسٹر اور فیلڈ رپورٹر ریما مکتبی امریکا میں اپنے برین ٹیومرکی کامیاب سرجری کے بعد ایک بار پھر اسکرین پر جلوہ افروز ہونے کی تیاری کر رہی ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مکتبی کو چند ماہ قبل امریکا کے جیکسن میموریل اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے ان کے دماغ میں ورم کی موجودگی کی تشخیص کے بعد اس کی سرجری کی تھی۔ سرجری کے ذریعے ورم کو ختم کردیا گیا ہے اوراب وہ مکمل طور پر تندرست ہیں۔

امریکا سے واپسی پر ریما مکتبی نے اپنے علاج میں تعاون کرنے پر العربیہ کی ادارتی ٹیم بالخصوص "ایم بی سی " کے چیئرمین الشیخ ولید آل ابراہیم اور العربیہ کے مینیجنگ ڈائریکٹر ترکی الدخیل کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔

ریما مکتبی العربیہ کی معروف نیوز کاسٹر ہونے کے ساتھ ساتھ فیلڈ رپورٹنگ بھی کرچکی ہیں۔ کامیاب سرجری کے بعد اب وہ تیزی کے ساتھ روبہ صحت ہو رہی ہیں اور جلد ہی اپنی ذمہ داری دوبارہ سنبھال لیں گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں