سعودی عرب میں بنگالی خاکروب مسجد کا پیش امام مقرر

فازول کریم کو یہ اعزاز خوبصورت تلاوت اور حفظ قران کی بدولت ملا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب کی خمیس مشیط بلدیہ نے بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے ایک خوش الحان خاکروب کو دل موہ لینے والی تلاوت قرآن کریم کے اعزاز میں بلدیہ کی ایک مسجد کا پیش امام مقرر کیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق فازول کریم نے اپنی خوبصورت آواز میں تلات کلام پاک ریکارڈ کرانے کے بعد اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھی جسے غیرمعمولی مقبولیت حاصل ہوئی۔ خوش الحانی کے ساتھ تلاوت کلام کے علاوہ فازول کریم حافظ قرآن بھی ہیں۔

خمیس مشیط بلدیہ نے خاکروب کا کام کرنے والے بنگالی کو اس کی تلاوت کلام پاک اور حفظ قرآن کے اعزازمیں مسجد کا پیش امام کرکے یہ ثابت کیا ہے کہ قرآن کریم سے تعلق رکھنے والوں کو سعودی عرب میں کیسی قدرومنزلت ملتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں