برطانوی فنکار جوڑے کا شامیوں کے لئے ملین ڈالر کا عطیہ
برطانوی فنکار ساشا بارن کوہین اور ان کی آسٹریلوی اہلیہ آئلا فیشر نے شامی تنازع سے متاثرہ افراد کے لئے دس لاکھ ڈالر عطیہ کئے ہیں۔ اس امر کا انکشاف عطیات وصول کرنے والی انجمنوں نے کیا ہے۔
فنکار جوڑے سے 450 ہزار یورو مالیت کا عطیہ 'سیو دی چلڈرن' نامی تنظیم کو پیش کیا جسے تنظیم شمالی شام میں بچوں میں پھیلنے والی خسرے کی بیمارے کے علاج پر خرچ کرے گی۔
دونوں فنکاروں نے اتنی ہی رقم کا عطیہ انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی کو دیا ہے جس وہ شام کے اندر اور بیرون ملک بیدخل ہونے والے تقریبا گیارہ ملین شامیوں کی مشکلات کم کرنے میں استعمال کریں گے۔
'سیو دی چلڈرن' کے ڈائریکٹر جنرل جاسٹن ورتھیش نے بتایا کہ یہ رقم ہزاروں افراد کی زندگیاں بچانے میں صرف کی جائے گی۔ انٹرنیشل ریسکیو کمیٹی کے سربراہ ڈیوڈ ملی بنیڈ کا کہنا تھا کہ ساشا اور آئلا کے فراخدلانہ عطیات شاندار انسانی خدمات کا بہترین اقدام ہیں۔