یمن: القاعدہ نے عورت کو ناجائز مراسم پر سنگسار کردیا
یمن کے جنوب مشرقی شہر مکلا میں القاعدہ کے جنگجوؤں نے ایک عورت کو ناجائز جنسی مراسم اور قحبہ گری کے الزام میں مجرم قرار دے کر سنگسار کردیا ہے۔
عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ القاعدہ کے جنگجوؤں نے صوبہ حضر موت کے صوبائی دارالحکومت مکلا میں اپنے زیر قبضہ ایک فوجی عمارت کے احاطے میں ایک گڑھا کھودا تھا اور وہاں عورت کو کھڑا کرنے کے بعد اس پر پتھر برسائے ہیں۔ اس موقع پر متعدد افراد موجود تھے۔
ایک مقامی صحافی نے اس عورت کو سنگسار کیے جانے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ مسلح افراد نے انھیں عورت پر پتھر برسانے کے عمل کی تصویریں بنانے سے روک دیا تھا۔ ایک اور عینی شاہد کا کہنا تھا کہ شہر میں اس طرح کا واقعہ ہم نے پہلی مرتبہ دیکھا ہے۔
حضر موت میں القاعدہ کی شاخ انصارالشریعہ کے تحت عدالت نے اس عورت کے خلاف دسمبر میں فیصلہ سنایا تھا۔ اس میں یہ کہا تھا کہ یہ عورت شادی شدہ تھی اور اس نے عدالت کے ججوں کے روبرو بیان میں غیر مردوں سے زنا کی مرتکب ہونے کا اقبال جُرم کیا تھا۔
واضح رہے کہ امریکا القاعدہ کی یمنی شاخ کو دنیا بھر میں اس دہشت گرد نیٹ ورک کا سب سے خطرناک گروپ قرار دیتا رہا ہے۔ القاعدہ نے یمن میں خانہ جنگی سے فائدہ اٹھایا ہے اور اس نے سنی اکثریتی جنوب مشرقی علاقوں پر قبضہ کرکے وہاں اپنی عمل داری قائم کر لی ہے۔ القاعدہ کا صوبہ حضر موت کے بیشتر علاقے پر قبضہ ہے۔
-
داعش کے ہاتھوں شامی عورت زنا کے جرم میں سنگسار
شام کے شمالی صوبے الرقہ میں دولت اسلامی (داعش) کے جہادیوں نے ایک عورت کو ناجائز ...
مشرق وسطی -
شامی عورت باپ کے سامنے زنا کے جُرم میں سنگسار
شام کے شہر حماہ میں دولت اسلامیہ (داعش) کے سکیورٹی اہلکاروں نے ایک عورت کو اس کے ...
مشرق وسطی -
موکلہ سے مصافحہ، ایرانی وکیل "زنا" کے الزام میں گرفتار
ایرانی پولیس نے زیر حراست ایک خاتون سماجی کارکن آتنا فرقدانی سے ہاتھ ملانے کی ...
بين الاقوامى