لبنانی ایوان صدر اسرائیلی انٹرنیٹ سروسز سے مستفید!

غیرقانونی کمپنیوں کی لبنان میں بھرمار پر وزیرمواصلات کی تشویش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

#لبنان میں سرکاری سطح پر #اسرائیل کو دشمن قرار دیئے جانے کے علی الرغم ایک تازہ انکشاف ہوا ہے کہ اسرائیل کی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیاں لبنانی ایوان صدر سمیت کئی دوسرے بڑے اداروں کو مفت انٹرنیٹ سروس مہیا کر رہی ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ملک میں اس تازہ اور خوفناک انٹرنیٹ اسکینڈل کا انکشاف حال ہی میں لبنانی وزیر مواصلات بطرس حرب نے ایک نیوز کانفرنس کے دوران کیا۔

لبنانی وزیر نے تسلیم کیا کہ ملک بھر میں غیر قانونی کمپنیوں کی بھرمار ہے مگر ان پر کوئی روک ٹوک نہیں ہے۔ حال ہی میں یہ معلوم ہوا ہے کہ بیروت میں واقع ایوان صدر سمیت کئی دوسرے بڑے اداروں کو مفت انٹرنیٹ کی سروسز اسرائیلی کمپنیوں کی جانب سے فراہم کی گئی ہیں۔

بطرس حرب کا کہنا تھا کہ وزارت مواصلات کی ایک تکنیکی ٹیم نے حال ہی میں اس بات کا پتا چلایا ہے کہ ایوان صدر کے ساتھ ساتھ وزارت دفاع کے ہیڈ کواٹر کو بھی اسرائیلی انٹرنیٹ فراہم کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے مفت انٹرنیٹ کی سہولت کی فراہمی سرکاری اداروں کے لیے ایک بڑا سوالیہ نشان ہے کیونکہ انٹرنیٹ کی سہولت کی آڑ میں لبنان کے قومی سلامتی کے اہم راز خطرے میں پڑسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تکنیکی ماہرین نے اپنی تحقیق میں پتا چلایا کہ لبنان کے بلندو بالا اور پہاڑی علاقوں میں انٹرنیٹ کی سروسز اسرائیلی کمیونیکیشن فرموں کی جانب سے ایک طے شدہ حکمت عملی کے تحت پہنچائی گئی ہیں۔ وزیر مواصلات بطرس حرب نے کہا کہ لبنان میں انٹرنیٹ کی فراہمی کی اجازت صرف وزارت مواصلات ہی دے سکتی ہے۔ وزارت مواصلات کی اجازت کے بغیر کسی کمپنی کو اس نوعیت کی سہولت جاری کرنے کی اجازت حاصل نہیں ہے۔ تاہم یہ امر حیران کن اور باعث تشویش ہے کہ ایک دشمن ملک کی کمپنیوں کی جانب سے بھی بغیر کسی اجازت کے ملک کے بعض حساس مقامات میں انٹرنیٹ کی سہولت مہیا کی گئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں

  • مطالعہ موڈ چلائیں
    100% Font Size