کینسر کے خلاف سرگرم ڈاکٹر خود بھی کینسر کا شکار!
ڈاکٹر کیٹی گرینجر نے انسداد کینسر کے لئے لاکھوں ڈالرعطیات بھی جمع کیے تھے
برطانیہ میں کینسر کے خلاف سرگرم ایک خاتون ڈاکٹر خود بھی پانچ سال تک اسی موذی مرض سے لڑتے ہوئے موت سے ہمکنار ہوگئی۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق برطانیہ کی ایک نوجوان خاتون ڈاکٹر ’کیٹی گرینجر‘ کو اس وقت عالمی شہرت حاصل ہوئی تھی جب اس نے کینسر جیسے موذی مرض کی روک تھام کے لیے فنڈ ریزنگ مہم شروع کی۔ اس مہم کے دوران انہوں نے اڑھائی لاکھ آسٹریلوی پاؤنڈی یعنی ساڑھے تین لاکھ امریکی ڈالر کے مساوی عطیات جمع کیے تھے۔
سنہ 2011ء کو وہ خود بھی 29 سال کی عمر میں ایک نادر نوعیت کے کینسر میں مبتلا ہوئیں اور پانچ سال تک اس مرض سے لڑتے اور دوسرے مریضوں کو بچانے کی کوششیں کرتے ہوئے آخر کار اس بیماری کے ہاتھوں شکست کھا گئی۔ ڈاکٹر گرینجر کی خدمات اور ان کی کینسر کے خلاف مساعی کو تحسین کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔
اخبار ’ڈیلی میل‘ کے مطابق آنجہانی ڈاکٹر گرینجر اور ان کے شوہر کریس بینٹن نےشمالی انگلینڈ میں کینسر کے مرض کے علاج کےلیے ایک طبی مرکز قائم کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ اس مرکز کے لیے انہوں نے 50 ہزار آسٹریلوی پاؤنڈز جمع کرنے کا ہدف مقرر کیا مگر وہ یہ دیکھ حیران رہ گئے تھے کہ وہ پچاس ہزار پاؤنڈز کے بجائے اڑھائی لاکھ پاؤنڈز جمع کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔
ڈاکٹر گرینجر کے شوہر کا کہنا ہے کہ ان کی شادی 11 سال قبل ہوئی تھی۔ ڈاکٹر گرینجر کو پانچ سال پہلے کینسر کا مرض لاحق ہوا توانہوں نے اپنی زندگی کینسر کے انسداد کے لیے وقف کردی تھی۔
-
امریکی نائب صدر کا بیٹا کینسر کے خلاف جنگ ہار گیا
امریکی صدارتی دفتر وائٹ ہائوس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ ...
بين الاقوامى -
محققین نے کینسر کی موبائل سے تشخیص کا آلہ تیار کرلیا
امریکی محققین کا کہنا ہے کہ ایک نیا آلہ تیار کیا گیا ہے جسے سمارٹ فونز کے ساتھ لگا ...
ایڈیٹر کی پسند -
کینسر کی مریض خواتین کے سروں پر حنائی تاج مہم
''حنا ہیلز'' 150 فنکار مریضوں کی دلجوئی کے لیے سرگرم
بين الاقوامى