امریکی نائب صدر کا بیٹا کینسر کے خلاف جنگ ہار گیا
امریکی صدارتی دفتر وائٹ ہائوس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ امریکی نائب صدر جو بائیڈن کے سب سے بڑے بیٹے 46 سالہ بو بائیڈن کینسر کی وجہ سے جان کی بازی ہار گئے ہیں۔
امریکی نائب صدر نے بائیڈن خاندان کی نمائندگی کرتے ہوئے بیان میں اعلان کیا "ہم انتہائی رنجیدہ دلوں کے ساتھ یہ اعلان کرتے ہیں کہ بو بائیڈن دماغ کے کینسر کے ساتھ لڑائی میں ہار اپنی جان ہار گئے ہیں۔"
بیان میں بتایا گیا "تمام بائیڈن خاندان ناقابل بیان حد تک رنجیدہ ہے۔ ہمیں معلوم ہے کہ بو بائیڈن کی یادیں ہم سب کے ساتھ خصوصا ان کی بہادر بیوی ہالی اور ان کے دو بچوں نیٹیلی اور ہنٹر کے ساتھ زندہ رہیں گی۔"
بیان کے مطابق بو بائیڈن اپنی روز مرہ زندگی مِں دکھائے جانے والی ہمت اور طاقت کے ساتھ دماغ کے کینسر کا مقابلہ کیا۔
امریکی صدر براک اوباما نے ایک علاحدہ بیان میں اپنی جانب سے بو بائیڈن کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا۔ اوباما کا کہنا تھا "میشل اور میں اس موقع پر غم میں برابر کے شریک ہیں۔
امریکی صدر کا کہنا تھا "بو بالکل جو بائیڈن کی طرح کے تھے۔ انہوں نے اپنے والد کی طرح ہی وکالت کی تعلیم حاصل کی اور ان کا لاء سکول بھی ایک ہی تھا۔ انہوں نے اپنے والد کی ہی طرح پبلک سروس کے شعبے میں خدمات سر انجام دیں۔"
بو بائیڈن ایڈووکیٹ نے اپنے والد کی سیٹ خالی ہونے کے بعد امریکی سینیٹ کا انتخاب لڑںے پر غور کیا تھا مگر انہوں نے بعد میں فیصلہ کیا کہ وہ اپنے پیشے میں مزید خدمات انجام دیں گے۔
-
جو بائیڈن امریکا کے حقیقی ''وائس''پریزیڈینٹ
امریکا کے صدر ،نائب صدر اور وزراء ایک دوسرے کی بیگمات سے اہم تقریبات کے مواقع پر ...
ایڈیٹر کی پسند -
ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے: بائیڈن
امریکی نائب صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ اسرائیلی سلامتی کے حوالے سے واشنگٹن کے عزم ...
بين الاقوامى -
ترکی سے کبھی معذرت نہیں کی: جو بائیڈن
ترک صدر سے ہارورڈ یونیورسٹی میں تقریر کی وضاحت کی تھی
بين الاقوامى