برطانیہ : ٹرمپ کے اضطراب کا تمسخر اڑاتا حیرت انگیز درخت
برطانیہ میں ایک مقامی فوٹوگرافر کے کیمرے کی آنکھ نے Hereford شہر کے نواح میں Glewstone کے ایک کھیت میں حیرت انگیز درخت کی تصویر محفوظ کی ہے جو امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی اُس حالت سے مشابہت رکھتا ہے جب وہ عوام سے خطاب کے دوران اعصابی طور پر مضطرب ہوتے ہیں۔
برطانوی اخبار "ڈیلی میل" سے گفتگو کرتے ہوئے 36 سالہ جان رولی نے بتایا کہ " میں اس علاقے میں گاڑی چلا رہا تھا کہ اچانک میری نظر اس حیرت انگیز درخت پر پڑی جو بڑی حد تک آئندہ امریکی صدارتی انتخابات کے ریپبلکن امیدوار سے مشابہت رکھتا تھا ، بالخصوص ٹرمپ کے بالوں کی منفرد انداز کی لٹ اور اور ان کا بڑا سا منہ جب کہ وہ خطابوں کے دوران کھلا ہوتا ہے"۔
رولی نے مزید بتایا کہ " میں نے اس انتہائی عجیب سے درخت کی ایک سے زیادہ جانب سے تصاویر لیں جس پر میری توجہ اس طرف مبذول ہوئی کہ یہ ٹرمپ سے بہت زیادہ مشابہت رکھتا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ یہ درخت ہمیں خبردار کررہا ہے کہ یہ وہ شخصیت ہے جو آئندہ نومبر میں امریکا کے صدر کے منصب پر فائز ہوگی"۔
-
صدر اوباما کے بھائی صدارتی انتخاب میں ڈونلڈ ٹرمپ کو ووٹ دیں گے
بھائی کی کارکردگی پر تنقید ،ٹرمپ کے مسلمانوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی سے ...
ایڈیٹر کی پسند -
ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ پرمیشل اوباما کی تقریر چوری کا الزام
شوہر نسل پرست، بیوی علمی سرقے میں ملوث!
بين الاقوامى -
میری اہلیہ امریکا کی خاتون اوّل ہوں گی : ٹرمپ
امریکی ارب پتی ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کی شام کلفلینڈ (اوہایو) میں ریپبلکن پارٹی کی ...
بين الاقوامى