.

جگر کو نامیاتی زہر سے صاف رکھنے کے لیے 4 غذائیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

جگر کا شمار انسانی جسم کے اہم ترین اعضاء میں ہوتا ہے۔ یہ جسم سے نامیاتی زہر کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس سلسلے میں جگر خون کو ان تمام کیمیائی مرکبات سے پاک کرتا ہے جو کیڑے مار کیمیکلوں ، ماحولیاتی آلودگی ، دواؤں اور الکحل والے مشروبات کے نتیجے میں پیدا ہوتے ہیں اور انسان ایک صحت مند جسم کی نعمت حاصل کرتا ہے۔

جگر ایک رسیلا مواد صفراء بھی خارج کرتا ہے جو ہاضمے کے عمل اور جسم سے چکنائیوں کے خاتمے میں انتہائی اہم ہے۔ اس کے علاوہ یہ چکنائیوں کو استعمال میں لا کر جسم کے لیے توانائی پیدا کرنے کا بھی ذمہ دار ہے۔

جگر کی صحت مندی برقرار رکھنے اور اسے نامیاتی زہروں سے پاک کرنے کے لیے ہم آپ کو 4 اہم غذائیں بتا رہے ہیں۔ صحت کے امور سے متعلق ویب سائٹ "بولڈ اسکائی" کے مطابق یہ چار غذائیں درج ذیل ہیں :

1 – گاجر

گاجر کا شمار گلوٹاتھیون سے بھرپور سبزیوں میں ہوتا ہے۔ گلوٹاتھیون جگر کی تطہیر میں مدد کرتا ہے۔ اس کے علاوہ گاجر میں فلیوونائڈ اور بیٹاکیروٹن مواد بھی بڑی مقدار میں پائے جاتے ہیں جو جگر کو سرگرم رکھتا ہے اور نامیاتی زہروں سے اس کو پاک بھی کرتا ہے۔

2 – ٹماٹر

ٹماٹر میں بھی گلوٹاتھیون پایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں اینٹی آکسیڈنٹ مواد بھی ہوتا ہے جو جگر سے نامیاتی زہروں کے خاتمے میں مدد کرتا ہے۔ اسی وجہ سے ٹماٹر سرطان کی بہت سی صورتوں سے حفاظت میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

3 – چُقندر

چقندر کا شمار بھی فلیوونائڈ اور بیٹاکیروٹن موادوں سے بھرپور سبزیوں میں ہوتا ہے جو جگر کو نامیاتی زہروں سے پاک رکھنے اور اس کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں مدد کرتے ہیں۔

4 – لہسن

لہسن ایک مشہور ترین اینٹی آکسیڈنٹ ہے۔ یہ جگر کو صاف رکھنے کے لیے ایک بہترین گھریلو علاج ہے۔ اس لیے کہ لہسن میں Allicin اور Selenium نامی اہم مواد پائے جاتے ہیں جو جگر کو نامیاتی زہروں سے نجات دلانے میں مدد کرتے ہیں۔