ڈونلڈ ٹرمپ کی نامزد مشیر دینا حبیب کون ہیں؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مصری نژاد خاتون دینا حبیب کو صدر کی معاون اور اقتصادی اقدامات کی سینئر قونصلر نامزد کیا ہے۔

دینا حبیب 1973ء میں مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں پیدا ہوئی تھیں اور ان کے والدین بعد میں ترک وطن کرکے امریکا منتقل ہوگئے تھے۔وہ ماضی میں سابق صدر جارج بش کی انتظامیہ میں بھی کام کر چکی ہیں۔وہ وائٹ ہاؤس میں خیراتی امور کی نگران تھیں۔بش حکومت کے خاتمے کے بعد وہ گولڈمین سچز کی مینجنگ ڈائریکٹر مقرر ہوگئی تھیں۔

وہ امریکا کے محکمہ خارجہ میں سابق وزیر خارجہ کنڈولیز رائس کے ساتھ ثقافتی اور تعلیمی امور کی معاون کی حیثیت سے بھی کام کرچکی ہیں۔

وہ گولڈ مین سچز فاؤنڈیشن کی صدر کی حیثیت سے بنک کے ''10 ہزار خواتین'' نامی ایک بڑے پروگرام کی نگرانی بھی کرچکی ہیں۔اس کے تحت دنیا بھر میں کاروبار کرنے والی خواتین کی مدد کی جاتی رہی ہے۔

اس اقدام کی کامیاب کہانیوں میں سے ایک نائیجیرین خاتون عودیجی میجبوب کا کیس ہے۔اس خاتون نے سنہ 2007ء میں صرف آٹھ ڈالرز سے اپنا کیٹرنگ کا کاروبار شروع کیا تھا۔اب ان کے ریستوراں کا لاگوس کے بہترین ریسورانوں میں شمار ہوتا ہے۔

دینا حبیب عالمی بنک کے ساتھ خواتین کی مالی امداد کے ایک منصوبے پربھی کام کرچکی ہیں۔انھوں نے دنیا بھر چھوٹے اور درمیانے درجے کا کاروبار کرنے والی ایک لاکھ خواتین میں عالمی بنک کے ساتھ مل کر امدادی قرضے تقسیم کیے تھے۔یہ منصوبہ 60 کروڑ ڈالرز کے سرمائے سے شروع کیا گیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں