’جزیرہ محبت‘ میں فضاء سے کود کر ’ویلنٹائن ڈے‘منانے کا مظاہرہ
دنیا بھر میں ہرسال ویلنٹائن ڈے کو’یوم محبت‘ کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس موقع پرلوگ اپنی محبت اور پیار کےجذبات کے اظہار کے لیے اپنے پیاروں کو پھولوں، چاکلیٹ یا کسی دوسری چیز کا تحفہ پیش کرتے ہیں مگر تین پیراشوٹر نے اپنی محبت کا اظہار کروشیا میں ’دل‘ کی شکل میں بنے جزیرے پر فضاء سے کود کرکیا ہے۔
’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ کے مطابق تینوں پیرا ٹروپر ’آمی چملیکی‘، ’مارکو فورسٹ‘ اور ’ماکو النسبیل‘ کروشیا کے جزیرہ ’’محبت‘‘ میں ’فری اسکائی ڈائیوںگ‘ کے ذریعے اترے۔
مقامی سطح پر اس جزیرے کو ’ جزیرہ جالیسنجاگ‘ کا نام دیا جاتا ہے مگر اس کی دل کی شکل کی بدولت اسے جزیرہ محبت کے نام سے پکارا جاتا ہے۔
تینوں مہم جوؤں کے سامنے جزیرے پر کئی سو فٹ کی بلندی سے اترنا اتنا آسان نہیں تھا۔ تیزی کے ساتھ تبدیل ہوتے موسم کی وجہ سے ان کے پاس وقت بہت کم تھا مگر وہ اپنے اس مشن میں کامیاب رہے۔
جزیرے کے مالک کا کہنا ہے کہ اسے دنیا بھر سے لوگ جزیرے کی سیر کے لیے رابطہ کرتے ہیں۔ نئی شادی شدہ جوڑے ہنی مون منانے یہاں آنا چاہتے ہیں۔ اس کے علاوہ بہت سے سیاح زیتون کے درختوں سے مالا مال اس جزیزے پر چھٹیاں گذارنے کے خواہاں ہیں۔
جغرافیائی اعتبار سےیہ جزیرہ بحر ادریاتیکی کے پانی میں واقع ہے جس کے ایک طرف جزیرہ باسمان اور دوسری طرف کروشیا کا تورانگ شہر واقع ہیں۔ سنہ 2009ء میں گوگل ارتھ پر جزیرے کی شمولیت کے بعد اسے غیرمعمولی پذیرائی ملی ہے۔
جزیرہ محبت دل کی شکل، اپنی صحت بخش فضاء، قدرتی مناظر، جادوئی سکون اور سطح سمندر سے 36 میٹر بلند چوٹیوں کی وجہ سے سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہے۔
-
پاکستان کی اعلیٰ عدالت نے ویلنٹائن ڈے منانے پر پابندی لگادی
انڈونیشیا میں اسکول کے طلبہ کا ویلنٹائن ڈے منانے کے خلاف پرزور احتجاج
پاكستان -
ایران میں ویلنٹائن ڈے منانا جُرم قرار
ایران میں مغربی تیوہار ویلنٹائن ڈے منانے پر پابندی ہے اور پولیس کا کہنا ہے کہ آج ...
ایڈیٹر کی پسند -
ویلنٹائن ڈے منانا''غیراخلاقی'' ہے:سعودی عالم
سعودی مذہبی پولیس کی مغرب زدہ ''یوم محبت'' کے موقع پر ہرسرخ چیز کے خلاف مہم
ایڈیٹر کی پسند