"روس، بشار الاسد پر اپنا رسوخ کھو چکا ہے"
اقوام متحدہ کےفورم سے شام کا تنازع حل کرانے کی کوششوں میں مصروف اعلی اختیاراتی مذاکراتی کونسل اور عالمی ادارے کے خصوصی ایلچی برائے شام نے مطالبہ کیا ہے کہ شامی علاقوں درعا، مشرقی الغوطہ، دمشق کی برزہ، القابون اور تشرین نامی کالونیاں اور حمص شہر کی الوعر کالونی، حماہ، ادلب اور حلب میں شامی حکومت کے ہاتھوں ہونے والی تباہی پر بشار الاسد کو براہ راست ذمہ دار قرار دیا جائے۔
یو این مذاکراتی کونسل کے مطابق شامی حکومت نے فائر بندی معاہدے اور نہ ہی آستانا مذاکرات میں طے پانے والی سفارشات کا کوئی احترام کیا ہے۔ کونسل نے واضح کیا کہ بشار الاسد حکومت پر روس اپنا رسوخ کھو چکا ہے۔
اپنے ایک بیان میں مذاکراتی کونسل نے شامی شہروں پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی قانون اور انسانی حقوق سے متعلق عالمی قانون ان اقدامات کو جنگی جرائم قرار دیتا ہے۔ چوتھی جنیوا کانفرنس سے پہلے بشار الاسد حکومت نے اپنے زیر نگین علاقوں میں فوجی کارروائیوں میں اضافہ کر دیا ہے۔
دمشق کی القابون کالونی اور حرستا اور برزہ میں اپوزیشن فورسز کے زیر کنٹرول علاقوں پر شامی فوج کی گولا باری کے بعد سیکڑوں خاندان علاقہ چھوڑنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔ دمشق کی القابون کالونی پر بشار الاسد فورسز کے حملے میں متعدد افراد کے ہلاک وزخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
-
کیا پوتن انٹیلی جنس ایجنٹ امریکا کے حوالے کریں گے؟
ایڈورڈ سنوڈن سنہ 2013ء سے روس میں پناہ لیے ہوئے ہیں
بين الاقوامى -
روس کی جانب سے 149 ٹن یَلو کیک ایران کے حوالے
ایٹمی توانائی کی ایرانی تنظیم کے ذمے داران نے اعلان کیا ہے کہ روس کی جانب سے ...
مشرق وسطی -
ایران کو دہشت گرد ریاست کہنے پر روس کا ٹرمپ سے عدم اتفاق
روسی ایوان صدر كرملن نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس ...
مشرق وسطی