پہلے چور سے گڑھا کھدوایا اور پھر اسی میں زندہ گاڑ دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

جنوبی افریقہ میں مشتعل لوگوں کے ایک گروپ نے ایک چور کو پہلے اپنے لیے زمین میں گڑھا کھودنے پر مجبور کیا اور پھر اس کو آدھے دھڑ تک مٹی کے اندر دبا دیا۔ بعد ازاں بیلچے وغیرہ جیسی سخت چیزوں سے اس کو سخت ضربیں بھی لگائیں۔ اس آدمی پر مسلسل چوریوں کا الزام ہے۔

یہ واقعہ جنوبی افریقہ کے مشرقی صوبے ماپومالانگا کے ایک علاقے میں پیش آیا جب مذکورہ آدمی کو دوارسلوپ نامی قصبے کے ایک گھر میں چوری کے بعد پکڑ لیا گیا تھا۔

انٹرنیٹ پر جاری اس واقعے کی وڈیو میں چوری کے الزام میں پکڑا جانے والا آدمی مٹی کے اندر دبے ہوئے رہ کر حملہ آوروں سے اپنی جان بخشی کے لیے معافیاں مانگتا دکھائی دے رہا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق بعض لوگ اس کو زندہ جلا دینے پر اصرار کر رہے تھے۔ برطانوی اخبار "میل آن لائن" کے مطابق یہ چور تقریبا ایک گھنٹے تک اسی حالت میں رہا جس کے بعد اس کو مٹی سے نکال کر آزاد کر دیا گیا۔ اس وقت وہ چند شدید چوٹیں آنے کی وجہ سے ہسپتال میں زیرِ علاج ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں