کئی سال سے ایک ہی دسترخوان پر افطاری کرنے والا گاؤں!

اسلامی اخوت اور بھائی چارے کا بے مثال مظاہرہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

اجتماعی افطاری کا کلچر تو پوری دنیا میں ہے اور مسلمان روزہ دار ایک دوسرے کو افطاری میں شریک کرنے کو باعث اجر وثواب سمجھتے ہیں مگر ترکی میں ایک گاؤں کے لوگ گذشتہ 15 سال سے ماہ صیام کے دوران ایک ہی دستر خوان پر افطاری کرتے ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ترکی کی ریاست ’یوزغات‘ کے نواحی علاقے ’کارلی‘ کے تمام مرد وخواتین ماہ صیام آتے ہی باہمی رنجشیں بھلا کر محبت و بھائی چارے کے ناقابل بیان رویے کا اظہار کرتے ہیں اور پورا ماہ صیام ایک دستر خوان پر افطاری کرتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ’کارلی‘ ایک چھوٹا قصبہ ہے جس میں 30 گھر ہیں۔ گاؤں کے تمام افراد ایک مقامی مسجد کے زیر انتظام سماجی بہبود مرکز میں افطاری سے قبل جمع ہوتے ہیں۔

گاؤں کے میئر رجب ضویغو کا کہنا ہے کہ گاؤں میں تیس کنبے ہیں اور پورے ماہ صیام کے دوران روزانہ ایک کنبے کو افطاری کے انتظامات اور کھانے بنانے کی ذمہ داری سونپی جاتی ہے۔ اس کے باوجود دوسرے پڑوسی بھی ان کی مدد کرتے ہیں۔

انہوں نے توقع ظاہر کی مستقبل میں بھی محلے کے تمام افراد اسی طرح شیر وشکر رہیں گے اجتماعی افطاری، اخوت اور بھائی چارے کی فضا برقرار رکھیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ اہل محلہ کی اجتماعی افطاری کی برکت ہے کہ یہاں پر کسی کو دوسرے سے کوئی شکوہ نہیں۔ ہم ایک خاندان کے افراد کی طرح ایک دوسرے کے دکھ اور درد میں شریک ہوتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں