شاہ عبداللہ کی شہزادہ محمد کے لئے چار برس قبل کی دعا پوری ہو گئی
’’اللہ نے چاہا تو آپ اپنی سر زمین پر حکمرانی کریں گے’’
سوشل میڈیا پر سعودی عرب کے سابق فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز مرحوم کی بدھ کے روز مقرر کئے جانے والی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے بارے میں چار سال قبل کی گئی ایک پیش گوئی کا غیرمعمولی چرچا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق چار سال قبل جب شہزادہ محمد بن سلمان کو کابینہ میں وزیر مملکت کا منصب سونپا گیا تو انہوں نے وقت کے فرمانروا شاہ عبداللہ کے سامنے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔ حلف لینے کے بعد شاہ عبداللہ نے شہزادہ محمد بن عبدالعزیز کے بارے میں اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ان کے حق میں دعائے خیر کرتے ہوئے کہا تھا ’’کہ اللہ آپ کو اپنے دین، وطن، عرب اور عالم اسلام کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔ اللہ نے چاہا تو آپ اپنی سرزمین پر حکمرانی کریں گے۔‘‘
خیال رہے کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے اپنے حالیہ شاہی فرمان میں شہزادہ محمد بن عبدالعزیز کو شہزادہ محمد بن نایف بن عبدالعزیز کی جگہ ولی عہد مقرر کیا ہے۔
شہزادہ محمد بن سلمان کو مملکت کا یہ اہم ترین عہدہ ملک کے لیے ان کی خدمات اور مسلسل کامیابیوں کو سامنے رکھتے ہوئے دیا گیا ہے۔ شہزادہ محمد نے اندرون اور بیرون ملک کئی اہم کامیاب فیصلے کیے جس کے نتیجے میں ملک کے عزت وقار اور ترقی میں اضافہ ہوا۔
شہزادہ محمد بن سلمان کے اہم ترین منصوبوں میں ’ویژن2030‘ خاص طور پر شامل ہے۔ اس کے علاوہ اندرون ملک اصلاحات کے پروگرام کے بھی خالق ہیں۔
-
نئے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملیے!
سعودی عرب کے نئے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو سعودی وژن کا تخلیق کار اور عسکری ...
مشرق وسطی -
سعودی بیعت کمیٹی کے 34 میں سے 31 ارکان محمد بن سلمان کے حق میں
سعودی عرب میں ایک شاہی فرمان کے ذریعے بدھ کے روز شہزادہ محمد بن سلمان کو مملکت کا ...
بين الاقوامى -
’’سعودی عرب، روس نے بہت کچھ حاصل کر لیا، مزید کے لیے کوشاں ہیں‘‘
الریاض اور ماسکو میں تیل مارکیٹ کے معاملے پر کوئی اختلاف نہیں: شہزادہ محمد بن ...
بين الاقوامى