نصف ٹن وزنی مصری خاتون تیزی کے ساتھ رو بہ صحت!
ابو ظہبی میں ایمان عبدالعاطی کے علاج کا پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل
مصر کی نصف ٹن وزنی خاتون ایمان عبدالعاطی کو بھارت سے متحدہ عرب امارات کے صدر مقام ابو ظہبی میں علاج کے پہلے مرحلے کے بعد منظرعام پر لایا گیا ہے۔ ایمان اپنی تازہ تصویر میں پہلے سے کافی تندرست اور خوش دکھائی دیتی ہیں۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ابو ظہبی میں قائم برجیل اسپتال کے ڈائریکٹر یاسین الشحات نے بتایا کہ فی الحال مصری خاتون ایمان کا اسپتال میں علاج جاری ہے۔ ابھی اسے سرجری کے متعدد مراحل سے گذرنا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ایمان کو خوراک دینے کے لیے ناک سے خوراک کی نالی گذاری گئی تھی مگر اس سے نکال دیا گیا ہے۔ اب وہ ادویات اور خوراک کھانے کے قابل ہو گئی ہے۔ وہ خود اپنے ہاتھ سے کھانا بھی کھاتی ہے۔ اس کے لیے ایک وہیل چیئر تیار کی گئی ہےجس پر وہ بیٹھ بھی سکتی ہے۔
یاسین شحات نے انگریزی روزنامہ ’’گلف نیوز‘‘ کو بتایا کہ ایمان عبدالعاطی ابو ظہبی میں علاج کے لیے لائے جانے کے وقت بات نہیں کر سکتی تھی۔ اب وہ اپنے ہونٹ اچھی طرح ہلاتی اور پورا فقرہ بول لیتی ہے۔ وہ اپنے قریب افراد سے بہتر انداز میں بات چیت کرتی ہے۔ یہ تبدیلی اس کے علاج کے پہلے مرحلے میں سامنے آئی ہے۔ دیگر مراحل کی تکمیل کے بعد وہ مزید بہتر ہو جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ ایمان نہ صرف جسمانی طور پر بہتری کی طرف گامزن ہے بلکہ وہ پہلے کی نسبت نفسیاتی طور پربھی نارمل ہو رہی ہے۔ وہ اپنے پاؤں اور پنڈلیوں کو اچھی طرح حرکت دے سکتی ہے۔ پہلے سے ناک کے راستے سے مصنوعی طریقے سے خوراک دی جاتی تھی مگر اب وہ دن میں دو بار کھانا خود کھاتی ہے۔
خیال رہے کہ ایمان عبدالعاطی کو کچھ عرصہ قبل بھارت میں علاج کے لیے لایا گیا تھا مگر بھارت میں خاطر خواہ علاج نہ ہونے کے بعد اسے متحدہ عرب امارات منتقل کیا گیا تھا۔
-
نصف ٹن وزنی مصری لڑکی بھارت میں روبہ صحت!
بھارت میں زیرعلاج مصر کی نصف ٹن وزنی لڑکی کی دوران علاج کی تازہ تصاویر سامنے آئی ...
ایڈیٹر کی پسند -
نصف ٹن وزنی مصری لڑکی کا بھارت میں علاج جاری
ڈاکٹرعلاج کے حوالے سے پر امید، مریضہ کی نئی تفصیلات اور تصاویر
بين الاقوامى -
مصر : نصف ٹن وزنی خاتون 25 برس سے گھر سے نہیں نکل سکی
مصر کی 36 سالہ شہری ايمان احمد عبدالعاطی ملک کے شمالی شہر اسکندریہ میں رہتی ہیں۔ ...
ایڈیٹر کی پسند